ایران: کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے پر سفری پابندیاں
ایران کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے پر وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں سفری پابندی کا اعلان کردیا۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پابندیوں کا اطلاق 2 نومبر سے جمعے تک ہوگا۔
پابندیوں کا اطلاق عوامی ٹرانسپورٹ پر نہیں ہوگا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے شہریوں پر جرمانہ عائد ہوگا۔
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت 25 صوبوں کے دارالحکومت اس پابندی میں شا مل ہوں گے۔