• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کینیڈا: تلوار بردار شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

شائع November 1, 2020
حملہ اتوار کی رات شہر کے پرانے علاقے پارلیمنٹ ہل میں پیش آیا—تصویر: سی بی اے
حملہ اتوار کی رات شہر کے پرانے علاقے پارلیمنٹ ہل میں پیش آیا—تصویر: سی بی اے

کینیڈا کے شہر کیوبیک میں سالانہ تہوار ہیلووین کے موقع پر ایک تلوار بردار شخص کے حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک 5 زخمی ہوگئے۔

کینیڈا کے نشریاتی ادارے سی بی اے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو واقعے کے فوراً بعد گرفتار کرلیا جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق حملہ اتوار کی رات شہر کے پرانے علاقے پارلیمنٹ ہل میں سامنے آیا جبکہ حملہ آور قدیم طرز کا لباس پہنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا: پولیس کے بھیس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 16 افراد ہلاک

پولیس ترجمان نے بتایا کہ 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں جبکہ ملزم کو بھی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا دل متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے ساتھ ہی انہوں نے عوام کو گھروں میں رہنے کے علاوہ آئندہ آنے والے دنوں میں کسی بھی قسم کی معلومات ملنے پر 911 پر رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ کے احترام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ حملہ عمومی تھا یا ہدف بنا کر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا: فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک، حملہ آور نے خود کشی کرلی

قبل ازیں رواں برس اپریل میں کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں ایک مسلح شخص نے پولیس کا روپ دھار کر خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اسی طرح 2018 میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک بچی سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024