• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 12 ہزار سے بڑھ گئے

شائع October 31, 2020
پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز اور اموات میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے—فائل فوٹو: اے پی پی
پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز اور اموات میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے—فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یومیہ کیسز گزشتہ کئی ماہ کے مقابلے میں بڑھ گئے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ رپورٹ ہوا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 369 ہے جس میں سے تقریباً 95 فیصد یعنی 3 لاکھ 14 ہزار 66 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 808 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں 31 اکتوبر کی صبح تک رپورٹ ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1183 نئے کیسز اور 13 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 539 مریض صحتیاب ہوگئے۔

اس مجموعی اضافے میں 237 کیسز اور 5 اموات سندھ کی گزشتہ روز کے اعداد و شمار سے تھے، جس کے بعد وہاں مجموعی کیسز ایک لاکھ 45 ہزار 475 ہوگئی جبکہ اموات 2 ہزار 625 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 9 اور خیبرپختونخوا میں 97 مریض ایسے تھے جو گزشتہ روز کے تھے تاہم رپورٹ آج ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سے اب تک وبا کی صورتحال میں خاصی بہتری آچکی ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔

اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ کے دوران یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد تک جا پہنچی تھیں۔

بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن نظر آئی اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست میں اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔

گزشتہ ماہ میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے اواخر سے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آج 31 اکتوبر کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح کی ہے۔

سندھ

وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سندھ میں کورونا کے مزید 376 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 851 ہوگئی۔

بیان میں وائرس سے مزید 2 مریضوں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2627 ہوگئی ہے۔

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وبا سے مزید 241 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر تندرست ہوجانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 669 ہوگئی ہے۔

پنجاب

کورونا سے متعلق حکومت کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وبا کے 185 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 16ہوگئی۔

اس کے ساتھ ہی پنجاب میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 2 ہزار 357 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مزید 224 کیسز اور 2 اموات کی تصدیق کی گئی جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 818 ہوگئی۔

اسلام آباد میں وائرس سے مزید 2 شخص جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد دارالحکومت میں اموات بڑھ کر 217 ہوگئی ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وائرس کے 19 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 248 ہوگئی۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں کورونا کے سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 19 تھی۔

علاوہ ازیں اب تک وہاں اموات کی تعداد 92 ہوچکی ہے۔

آزاد کشمیر

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں وبا سے مزید 36 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 4 ہزار 82 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے ایک موت بھی واقع ہوئی اور اموات کی تعداد 90 تک پہنچ گئی۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں روز بروز صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 539 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 14ہزار 66ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 333369

اموات: 6808

صحتیاب: 314066

فعال کیسز: 12495

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 851 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 16 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 39 ہزار 458 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 896 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 19 ہزار 818 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 248 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 82 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2627

پنجاب: 2357

خیبرپختونخوا: 1276

بلوچستان: 149

اسلام آباد: 217

گلگت بلتستان: 92

آزاد کشمیر: 90

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024