• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسکارلٹ جانسن نے خاموشی سے تیسری شادی کرلی

شائع October 30, 2020
کولن جوسٹ اور اسکارلٹ جانسن نے مئی 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
کولن جوسٹ اور اسکارلٹ جانسن نے مئی 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

’بلیک وڈو، اوینجرز اینڈ گیم، فال اور نارتھ‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی 35 سالہ ہولی وڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے خاموشی سے تیسری شادی کرلی۔

اسکارلٹ جانسن نے پہلی شادی کینڈین اسٹار ریان رونلڈس سے 2008 میں کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے 2 سال قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے اور 2007 میں منگنی کرنے کے بعد انہوں نے اگلے سال ہی شادی کی تھی۔

تاہم اسکارلٹ جانسن کی پہلی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور انہوں نے 2010 میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی اور 2011 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

پہلی شادی کی ناکامی کے ایک سال بعد ہی اداکارہ نے فرانسیسی صحافی رومین ڈیوریک سے تعلقات استوار کیے اور دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکارلٹ جانسن نے خاموشی سے منگنی کرلی

جوڑے کے ہاں ایک بچی بھی ہوئی لیکن ان دونوں کی شادی بھی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی اور 2014 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

دونوں شادیاں ناکام ہونے کے بعد اسکارلٹ جانسن کی جانب سے دیگر چند ساتھی اداکاروں سے تعلقات استوار کرنے کی خبریں بھی آتی رہیں تاہم ان کی تصدیق نہ ہوسکی تھی۔

اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ کے درمیان دو سال سے تعلقات تھے—فائل فوٹو: یو ایس ہولا
اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ کے درمیان دو سال سے تعلقات تھے—فائل فوٹو: یو ایس ہولا

لیکن گزشتہ برس مئی میں اداکارہ نے دیرینہ دوست ٹی وی اداکار و کامیڈین کولن جوسٹ سے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اور اب دونوں نے اچانک شادی کرکے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر حیران کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں ایک فلاحی ادارے کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے اکتوبر کے آخری ہفتے میں خاموشی سے شادی کرلی۔

ضعیف افراد کی دیکھ بھال کرنے والی سماجی تنظیم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ نے اکتوبر کے آخری ہفتے کے اختتام پر شادی کرلی۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جوڑے نے کورونا کے پیش نظر سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ سادگی سے شادی کی تقریب منعقد کی اور دونوں کی شادی پر شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اداکارہ کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024