• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

شوبز شخصیات کی مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

شائع October 30, 2020
اس موقع پر ملک بھر میں جلسے، جلوسوں اور محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے—فائل فوٹو: فیس بک /انسٹاگرام
اس موقع پر ملک بھر میں جلسے، جلوسوں اور محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے—فائل فوٹو: فیس بک /انسٹاگرام

پاکستان بھر میں آج (30 اکتوبر کو) خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

رحمت اللعالمین ﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں جلسے، جلوسوں اور محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شوبز شخصیات نے بھی اپنے مداحوں کو رحمت اللعالمین ﷺ کے یومِ ولادت کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رسول اللہ ﷺ کی محبت اسلام کی روح ہے اور جب تک یہ روح زندہ رہے گی اسلام زندہ رہے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار ہمایوں سعید نے مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی زندگی اور تعلیمات پر صحیح معنوں میں عمل کرنے کی توفیق دے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ میرا نے بھی عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار احمد علی بٹ نے مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار عمران اشرف نے بھی اپنی پوسٹ میں رحمت اللعالمین ﷺ کے یومِ ولادت کی مبارکباد دی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کرکٹر شعیب ملک نے اپنی پوسٹ میں دعاگو ہیں کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات آج اور کل امن اور ہم آہنگی سے ہمارے راستے کو روشن کریں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024