• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارتی وکیل کی پاکستانی عدالتوں میں پیشی کیلئے قانون میں ترمیم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ

شائع October 30, 2020
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس میں بھارت کو تعاون کرنا چاہیے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس میں بھارت کو تعاون کرنا چاہیے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سزائے موت پانے والے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے 3 مرتبہ قونصلر رسائی کی پیش کش کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عدالتوں کے سامنے کسی بھارتی وکیل کو پیش ہونے کی اجازت دینے کے لیے پاکستان اپنے قوانین میں ترمیم نہیں کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ابھی نندن سے متعلق بیان کو بھارتی میڈیا توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے، ایاز صادق

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس کے جاسوس متعدد بار پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایک مدرسے میں حالیہ بم دھماکے میں بھارت کی شمولیت خارج از امکان نہیں۔

اسلامو فوبیا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بعض ترقی یافتہ ممالک میں غیر ذمہ دار عناصر کی جانب سے توہین آمیز خاکوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی منظم انداز میں کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کچھ سیاست دانوں کی جانب سے انتخابی اور سیاسی فوائد کے لیے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایسی گھناؤنی حرکتوں کو جواز اور اسلام کو دہشت گردی کے مساوی قرار دیے جانے والے انتہائی پریشان کن بیانات پر خوفزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کلبھوشن یادیو کی کسی قسم کی کوئی سزا معاف نہیں کی گئی'

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر عدم رواداری، امتیازی سلوک اور تشدد سے نمٹنے کی بین الاقوامی کوششوں کی ہمیشہ حمایت اور تائید کرتا رہا ہے۔

علاقائی سلامتی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان اور امریکا کے مابین بنیادی تبادلہ اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کا نوٹس لیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بدھ کے روز حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیں: گستاخانہ خاکوں کا معاملہ: سینیٹر فیصل جاوید کا پاک-فرانس دوستی گروپ کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈرونز کو کامیاب انداز میں روکے جانے کو سراہا جس سے بے گناہ جانوں کے ضیاع کو روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے پیش نظر سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024