• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

امیتابھ بچن بولی وڈ کی سب سے زیادہ قابل اعتماد شخصیت قرار

شائع October 29, 2020
دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ قابل اعتماد اداکارہ اور اکشے کمار اداکار قرار پائے—فوٹو: اکنامک ٹائمز
دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ قابل اعتماد اداکارہ اور اکشے کمار اداکار قرار پائے—فوٹو: اکنامک ٹائمز

بولی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کو بولی وڈ کی سب سے زیادہ قابل اعتماد شخصیت اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو سب سے زیادہ قابل اعتماد اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیلیبریٹیز سے متعلق یہ ریسرچ رپورٹ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہیومن برانڈز کے چیف مینٹور سندیپ گویال کی جانب سے جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو عوامی رائے کی بنیاد پر 88 اسکور کے ساتھ بولی وڈ کی قابل اعتماد شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

اکشے کمار کو 86.8 اسکور کے ساتھ بولی وڈ کے قابل اعتماد اداکار اور دپیکا پڈوکون کو 82.8 اسکور کے ساتھ قابل اعتماد اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ورات کوہلی کو سب سے قابل اعتماد سیلیبریٹی جوڑی قرار دیا گیا ہے۔

—فوٹو:ڈی این اے انڈیا
—فوٹو:ڈی این اے انڈیا

ٹی وی اسٹار کپل شرما کو 63.2 اسکور کے ٹیلی ویژن کا سب سے زیادہ قابل اعتماد سیلیبریٹی قرار دیا گیا جبکہ اداکارہ کاجول کو ٹی وی کی سب سے زیادہ قابل اعتماد قرار دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مِتھالی بالترتیب راج کھیلوں میں سب سے زیادہ قابل اعتماد مرد اور عورت سیلیبریٹیز قرار پائے۔

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ و اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھارت میں سب سے زیادہ شناخت رکھنے والی جوڑی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار آیوشمان کھُرانا بھارت میں سب سے زیادہ شناخت رکھنے والی شخصیت قرار پائے ہیں جبکہ وکی کوشال، رتیش دیش مکھ کو بولی وڈ اور ٹی وی سیکشنز پر سب سے زیادہ شناخت رکھنے والے مرد اداکار قرار دیا گیا۔

کرینہ کپور اور بھارتی سنگھ کو بولی وڈ اور ٹی وی پر سب سے زیادہ شناخت رکھنے والی خاتون اداکار قرار دیا گیا۔

علاوہ ازیں دپیکا پڈوکون کو 60.3 فیصد ووٹس کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ گلیمرس سیلیبریٹی قرار دیا گیا، پریانکا چوپڑا اس فہرست میں 57.7 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ اداکار رنبیر کپور 52.4 فیصد ووٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

وکرانت میسی کو سب سے زیادہ ترقی پسند شخصیت جبکہ مونی رائے کو سب سے زیادہ ترقی پسند اداکارہ اور آیوشمان کھرانا کو سب سے زیادہ ترقی پسند اداکار قرار دیا گیا۔

بھارتی سیلیبریٹیز سے متعلق یہ رپورٹ بھارت کے 23 شہروں میں 60 ہزار افراد کا ردعمل لینے کے بعد تیار کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024