• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زمبابوے سے پہلا ون ڈے میچ: پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

شائع October 29, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

زمبابوے سے تین ون ڈے اور ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: زمبابوے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان، شعیب، سرفراز آؤٹ

تاہم ون ڈے سیریز کے لیے پہلے میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں عبداللہ شفیق، حیدر علی، محمد حفیظ، روحیل نذیر اور ظفر گوہر اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے جبکہ شاداب خان زخمی ہونے کی وجہ سے میچ کا حصہ نہیں ہیں۔

15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

پاکستان زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اسموگ: زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی منتقل

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ یکم نومبر اور تیسرا 3 نومبر کو ہوگا۔

اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں پہلا 7 نومبر، دوسرا 8 نومبر اور تیسرا 10 نومبر کو ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024