• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

انسٹاگرام لائیو ویڈیو اسٹریمنگ اب 4 گھنٹے تک ممکن

شائع October 28, 2020
—

انسٹاگرام کی جانب سے ویڈیو کے شعبے کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے اور اس حوالے سے کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان میں سب سے بڑی تبدیلی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ 60 منٹ سے بڑھا کر 4 گھنٹے کرنا ہے۔

لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے دورانیے میں اضافے کا فیچر دنیا کے بھر میں انسٹاگرام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس کے علاوہ صارفین پرائیویٹ آرکائیوز میں اپنی لائیو اسٹریمز کو اسی طرح دیکھ سکیں گے جیسے اسٹوریز اور پوسٹس کو دیکھتے ہیں۔

تاہم 30 دن بعد یہ ویڈیوز آرکائیو سے غائب ہوجائیں گی، مگر اس عرصے میں صارفین ان کو ڈاؤن لوڈ کرکے کہیں بھی پوسٹ کرسکے گا۔

انسٹاگرام گرام کی جانب سے آئی جی ٹی وی میں لائیو ناؤ کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جہاں لوگ لائیو استریمنگ پر مبنی مواد کو تلاش کرسکیں گے۔

ان فیچرز سے اندازہ ہوتا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے لائیو اسٹریمنگ پر زیادہ زور دیا جارہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اس کے استعمال کی شرح بڑھ گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق لائیو اسٹریم کے دورایے میں اضافے سے صارفین کو اپنی برادری سے جڑنے کا زیادہ موقع مل سکے گا۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران لائیو اسٹریمنگ کو متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جیسے شاپنگ۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کو توقع ہے کہ لائیو ویڈیوز سے لوگ زیادہ وق ایپ میں گزاریں گے کیونکہ یہ لائیو مواد لوگ کسی اور جگہ نہیں دیکھ سکیں گے۔

اس وقت لائیو اسٹریمنگ کے متعدد پلیٹ فارمز موجود ہیں مگر انسٹاگرام ان کے مقابلے میں سبقت حاصل کرنا چاہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024