• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

9 دن تک گھر پر تنہا رہنے والے 4 ماہ کے بچے کی موت

شائع October 28, 2020
غفلت کے نتیجے میں بچے کی موت کے الزام میں اس کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے— فائل فوٹو: لائیو سائنس
غفلت کے نتیجے میں بچے کی موت کے الزام میں اس کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے— فائل فوٹو: لائیو سائنس

مصر میں والدین کی غفلت کے نتیجے میں 4 ماہ کا بچہ 9 روز تک گھر میں تنہا رہنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں مصری اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چند ماہ کے بچے کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ قلیوبیہ میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق انس نامی بچے کے 28 سالہ والد اور 24 سالہ والدہ نے اسے گھر پر اکیلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

تاہم غفلت کے نتیجے میں بچے کی موت کے الزام میں اس کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: امریکا میں 2 نوزائیدہ بچے بھی چل بسے

رپورٹ کے مطابق بچے کے والدین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس کی والدہ جھوٹ بول کر گھر سے چلی گئی تھیں۔

4 ماہ کے بچے کی والدہ نے گھر سے جاتے ہوئے اپنے شوہر سے کہا تھا کہ وہ گروسری کی خریداری کے لیے باہر جارہی ہیں اور وہ اپنے ساتھ بڑے بیٹے کو لے کر گئی تھیں۔

تاہم وہ خریداری کے بجائے اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھیں اور دوسری جانب بچے کے والد اپنے کام پر چلے گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے بچے کے والد گھر سے دور ملازمت کرتے ہیں جس کے باعث وہ ایک ہفتہ یا اس سے زائد تک گھر نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں: چین: پیدائش کے 30 گھنٹے بعد بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق

9 روز بعد جب وہ اپنے کام سے گھر لوٹے تو انہوں نے اپنے 4 ماہ کے بچے کو مردہ حالت میں پایا۔

انہوں نے پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کروائی اور اہلیہ پر بچے کو تنہا چھوڑنے کا الزام عائد کیا۔

دوسری جانب بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ ان کا خیال تھا کہ بچہ والد کے ساتھ ہے جبکہ انس کے والد یہ سوچ کر اپارٹمنٹ سے گئے تھے کہ ان کی اہلیہ گھر واپس آئیں گی لیکن وہ نہیں آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024