• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

وفاقی حکومت کا 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

شائع October 26, 2020
حکومت سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کی تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی
حکومت سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کی تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30 اکتوبر 2020 بروز جمعہ کو عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل کے باعث تمام اسکول، کالج، سرکاری، نیم سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

حکومت سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کی تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ عید میلادالنبیﷺ قریب آتے ہی ملک کے بازاروں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں اور شہری گلی محلوں کی سجاوٹ کے لیے آرائشی اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں عید میلادالنبیﷺ 30 اکتوبر کو منائی جائے گی

آقائے دو جہاںؐ کا یوم ولادت منانے کے لیے سرکاری و نجی عمارتوں کے علاوہ بازاروں، محلوں اور چوراہوں کو بھی جھنڈوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

ملک میں ماہ ربیع الاول کا آغاز پیر 19 اکتوبر سے ہوا تھا۔

رواں سال عاشقان رسولﷺ کورونا وائرس کی وبا کے باعث احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عید میلادالنبیؐ منائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024