• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایمن خان نے شادی پر 70 کروڑ روپے خرچ کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

شائع October 26, 2020
اداکارہ ایمن خان  نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ منگنی کے بعد ان کی شادی کی 10 تقریبات  ہوئیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ ایمن خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ منگنی کے بعد ان کی شادی کی 10 تقریبات ہوئیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ 2 برس قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ایک ماہ تک جاری رہنے والی ان کی شادی کی تقریبات کا چرچا پورے سوشل میڈیا پر رہا تھا۔

شادی کی تقریبات پر جہاں کچھ لوگوں نے دونوں کی تعریف کی تھی تو وہیں بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

شدید تنقید کے باوجود اس جوڑے نے فوری طور پر تو اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی اور گزشتہ برس ایک انٹرویو میں ایمن خان نے اس حوالے سے بات بھی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایمن نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور منیب کا اتنی طویل شادی کی تقریبات رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ سب اچانک ہوا۔

مزید پڑھیں: ’ہماری شادی کی 10 تقریبات ہوئیں‘

اداکارہ نے بتایا تھا کہ منگنی کے بعد ان کی شادی کی 10 تقریبات منعقد ہوئیں، یہ ان کے گھر کی پہلی شادی تھی جبکہ منیب کے گھر کی آخری شادی تھی اور یہی وجہ ہے کہ دونوں اسے بہت خاص بنانا چاہتے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم شادی کی تقریبات کی زیادہ تعداد کی وجہ سے شادی کو تقریباً 2 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ایمن خان اور منیب بٹ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے تقریبات پر بہت زیادہ رقم خرچ کی تھی۔

سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ انہوں نے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیے تھے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایمن خان اور منیب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں نے شادی میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کی افواہوں پر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن خان اور منیب بٹ نے نکاح کرلیا

وائرل ہونے والی یہ ویڈیو رواں ماہ کے اوائل میں منعقد ہونے والے ہم سوشل میڈیا ایوارڈز کی ہے جس میں شوبز کی معروف جوڑی نے وضاحت دی ہے کہ انہوں نے اپنی شادی میں 70 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی تھی یا نہیں۔

ایمن خان نے کہا کہ ہم دونوں ہنی مون پر گئے ہوئے تھے اور یہ خبر سن کر ہم حیرت زدہ رہ گئے کہ ہم نے شادی پر 70 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

اداکارہ ایمن خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افواہ ہے۔

تاہم منیب بٹ اور ایمن خان نے یہ نہیں بتایا کہ شادی کی 10 تقریبات میں انہوں نے کتنے پیسے خرچ کیے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024