• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

انوشے اشرف ترک لوگوں کے جانوروں کے ساتھ رہنے پر حیرت زدہ

شائع October 26, 2020
ماڈل نے استنبول میں جانوروں کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل نے استنبول میں جانوروں کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ماڈل، اداکارہ، ریڈیو جوکی (آر جے) اور ویڈیو جوکی (وی جے) انوشے اشرف یوں تو ہمیشہ ہی استحصال کا شکار بننے والے افراد، مظلوم طبقے، کم اجرت پر کام کرنے والے افراد اور خواتین کے حقوق پر بات کرتی آئی ہیں تاہم ساتھ ہی وہ جانوروں کے حقوق پر بھی بات کرتی رہی ہیں۔

حال ہی میں انوشے اشرف نے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے کراچی کے ادارے اے سی ایف اینیمل کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے کتوں، گدھوں اور بلیوں سمیت دیگر جانوروں کے علیحدہ علیحدہ شیلٹر بھی وزٹ کیے تھے۔

انوشے اشرف نے اے سی ایف کے دورے کے دوران اپنی ویڈیوز میں لوگوں کو کراچی میں تشدد اور استحصال کا شکار بننے والے جانوروں کی بحالی کے لیے کوشاں مذکورہ ادارے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انوشے اشرف کے ساتھ ہر صبح ناشتے کا مزہ

اور حال ہی میں جب وہ ترکی کے دورے پر گئیں تو انہوں نے وہاں گلیوں میں کتوں اور بلیوں کو لوگوں کے ساتھ دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ترک لوگوں کی تعریف بھی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انوشے اشرف نے ترکی کے شہر استنبول سے گلی میں گھومنے والے کتے اور بلی کے ساتھ تصویر بناکر انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ وہاں جانور اور انسان ایک ہی گلے میں گھومتے اور رہتے ہیں۔

انوشے اشرف نے ترکی میں جانوروں اور انسانوں کے ایک ساتھ رہنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی جانوروں سے محبت اور ان کا احساس کرنے پر ترک عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ڈینو علی اور انوشے اشرف 'چنار گھاٹی' کا حصہ

اپنی پوسٹ میں انوشے اشرف نے بتایا کہ اگرچہ انسان خدا تعالیٰ کی سب سے بہترین اور پیاری مخلوق ہیں تاہم جانور بھی اسی کے پیدا کیے ہوئے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ جانوروں کو بھی اس زمین پر رہنے کا اتنا ہی حق ہے، جتنا ہم انسانوں کو ہے اور ساتھ ہی استنبول کی گلیوں میں ان کی موجودگی پر انہوں نے ترک عوام کا شکریہ ابھی ادا کیا۔

انوشے اشرف کی مذکورہ پوسٹ پر کئی افراد نے ان کی تعریف کی اور انہیں بے زبان جانوروں کی آواز قرار دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024