• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے 'آزاد بلوچستان' کا بیانیہ قابل مذمت ہے، شبلی فراز

شائع October 25, 2020
شبلی فراز نے دہرایا کیا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کی تائید کررہا ہے—فوٹو: ڈان نیوز
شبلی فراز نے دہرایا کیا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کی تائید کررہا ہے—فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کوئٹہ میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں ہونے والی باتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'آزاد بلوچستان' کے بیانیے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان (نورانی) کے رہنما شاہ اویس نورانی نے 'آزاد بلوچستان' کا بیانیہ پیش کیا اور پی ڈی ایم جلسے میں شریک کسی بھی جماعت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں کیا جس کا مطلب ہوا کہ وہ بھی بھارت اور اسرائیل کے بیانیے پر کارفرما ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نے اداروں اور کرداروں کے درمیان لکیر کھینچ دی، مریم نواز

خیال رہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شاہ اویس نورانی نے کہا تھا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو، آج بلوچستان کا ماحول پسماندہ علاقے جیسا ہے'۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'بلوچستان کو ہر دور حکومت میں پیکج دیا جاتاہے مگر موجودہ حکومت ایسے پیکج دیتی ہے جیسے ہم لوگ بھکاری ہیں'۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک شخص نے پاک فوج کو ٹارگٹ کیا ہے لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ یہ وہ فوج ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں اور کامیابیاں حاصل کیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'پی ڈی ایم کا کھیل بہت بڑا ہے، یہ اپنے ذاتی مفادات کو بچانے کے لیے کسی بھی سطح پر جا سکتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں نے مجموعی طور پر 30-40 برس اقتدار سنبھالا لیکن قانون کی بالا دستی کو یقینی نہیں بنایا۔

مزید پڑھیں: 'تابعدار ملازم کو پاکستانی قوم لاکھوں ادا کررہی ہے'

وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے کہا کہ 'وہ کہہ رہی تھیں کہ لندن میں ادارے بہت سخت ہیں' جبکہ 'دونوں پارٹیوں نے اداروں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا اس لیے اداروں کو تباہ تو ہونا تھا'۔

شبلی فراز نے دہرایا کیا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کی تائید کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے کسی کو جمہوریت کی آڑ نہیں لینے دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم جو بیانیہ تشکیل دے رہی ہے وہ دراصل ملک پر حملہ ہے اور اس ضمن میں عملی اقدامات ہونے چاہیے اور ضرور ہوں گے۔

مزید پڑھیں: 'جواب دو تو مودی کی زبان کہتے تھے'

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا محور ملک کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنا ہے اور وہ ملک لوٹنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بم دھماکوں میں ہلاکتوں پر حکومت کی طرف سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نہیں ہونی چاہیے لیکن میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آئندہ 2 ہفتوں میں نمایاں فرق دیکھیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024