• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 3 لاکھ 28 ہزار کے قریب، 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد صحتیاب

شائع October 25, 2020
پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز بڑھ رہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز بڑھ رہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان، دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک سے قدرِ بہتر ہے، تاہم گزشتہ کچھ روز سے کیسز اور اموات کی تعداد بڑھی ہے اور موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر اب تک ملک میں 3 لاکھ 27 ہزار 895 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس میں سے 3 لاکھ 10 ہزار 491 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 736 انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں آج 25 اکتوبر کو مزید 528 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 5 مریض انتقال کر گئے جبکہ 390 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 668 ہے۔

آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں بلوچستان کے گزشتہ روز سامنے آنے والے 10 کیسز اور خیبرپختونخوا کے 92 کیسز اور ایک موت بھی شامل تھی جن کے بعد بلوچستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 801 اور خیبرپختونخوا میں 39 ہزار 15 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سے اب تک وبا کی صورتحال میں خاصی بہتری آچکی ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔

اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ کے دوران یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد تک جا پہنچی تھیں۔

بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن نظر آئی اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست میں اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔

گزشتہ ماہ میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے اواخر سے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آج 25 اکتوبر کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح کی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 210 نئے کیسز اور ایک موت رپورٹ ہوئی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں مسلسل دوسرے روز 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں 210 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 یزار 677 ہوگئی۔

اس کے علاوہ ایک موت نے وہاں مجموعی تعداد 2 ہزار 335 تک پہنچ گئیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 157 کیسز اور 3 اموات کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 157 کیسز کے بعد وہاں مجموعی تعداد 18 ہزار 921 تک پہنچ گئی۔

مزید یہ کہ 3 اموات نے وہاں مجموعی تعداد کو 210 تک پہنچا دیا۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس مزید 19 افراد کو متاثر کرگیا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 19 نئے مریضوں کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 167 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے مزید 40 لوگوں کو متاثر کیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سامنے آنے والے ان 40 کیسز کے بعد وہاں اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 788 تک جاپہنچی۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں روز بروز صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 390 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 390 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 491 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 327895

اموات: 6736

صحتیاب: 310491

فعال کیسز: 10668

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 526 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 677 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 39 ہزار 15 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 801 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 921 ، گلگت بلتستان میں 4ہزار 167 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 788 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2598

پنجاب: 2335

خیبرپختونخوا: 1269

بلوچستان: 148

اسلام آباد: 210

گلگت بلتستان: 90

آزاد کشمیر: 86

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024