• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد نعمان اعجاز کی انسٹاگرام پر واپسی

شائع October 25, 2020
نعمان اعجاز سے قبل بھی متعدد شوبز، کھیل اور سیاست سے وابستہ شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
نعمان اعجاز سے قبل بھی متعدد شوبز، کھیل اور سیاست سے وابستہ شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک اور معطل ہونے کے بعد فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنالیا۔

نعمان اعجاز سے قبل بھی متعدد شوبز، کھیل اور سیاست سے وابستہ شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں اور دوستوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے، اس لیے وہ ان کے اکاؤنٹ کی جانب سے کسی بھی نامناسب پیغام ملنے یا مواد شیئر ہونے کے حوالے سے باخبر رہیں۔

مزید پڑھیں: نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں اور دوستوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹویٹ کروانے کے لیے انسٹاگرام انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کی ٹوئٹ کے بعد نعمان اعجاز نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں مختصر ویڈیو بھی جاری کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ اس وقت ملک سے دور کینیڈا میں موجود ہیں۔

نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے حوالے سے اداکار کی ٹیم نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اداکار کا اکاؤنٹ بحال کرانے کی کوشش بھی کی تھی لیکن وہ اداکار کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے موڈ میں نہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نعمان اعجاز نے اکاؤنٹ ہیک ہوجانے کے بعد مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی دوسرے اکاؤنٹ سے ان سے منسلک ہوجائیں گے۔

اور اب اداکار نعمان اعجاز نے naumaanijazofficial1 کے نام سے انسٹاگرام پر اپنا نیا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرامے کے زوال کے ذمہ دار ہم خود ہیں، نعمان اعجاز

انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنانے کا اعلان اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں کیا۔

نعمان اعجاز نے اپنے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی پہلی پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ چلو ایک بار پھر سے شروع کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ غلطی کو بھول جائیں، سبق یاد رکھیں یہ ہے زندگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024