• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

نیٹ فلیکس کے ’پاکستانی ورژن’ پر شوبز شخصیات کا ردعمل

شائع October 25, 2020
فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہے— فائل فوٹوز: توئٹر /فیس بک
فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہے— فائل فوٹوز: توئٹر /فیس بک

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ حکومتِ پاکستان، اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ہم پاکستان کی پہلی او ٹی ٹی ٹیلی ویژن (نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن) لانچ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں‘۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اس ضمن میں ٹیکنالوجی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ہم نے پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے کہا ہے کہ وہ مواد سے متعلق ہدایات تیار کریں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اور اس کے ساتھ میں ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسے لانچ کریں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مذکورہ اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا تھا وہیں شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ یہ ایک بہت زبردست خبر ہے، انہوں نے فواد چوہدری اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس انتہائی اقدام پر آپ کا بہت شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کئی باصلاحیت افراد کے لیے نئے موقع میسر ہوں گے اور اس سے پاکستان کو عالمی شائقین تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

اداکارہ حریم فاروق نے بھی فواد چوہدری کے اس اقدام کو سراہا۔

گلوکار احمد جہانزیب نے کہا کہ یہ ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے بہت بڑا اقدام ہوسکتا ہے۔

اداکار شان شاہد نے کہا کہ یہ فواد چوہدری کی جانب سے بہترین کوشش ہے، یہی وہ وقت ہے جب ہم دنیا کی انٹرٹینمنٹ میں اپنی جگہ بنائیں اور پاکستان میں مواد تخلیق کاروں کو ایک نئی مارکیٹ ملے گی جہاں انہیں کام کی آزادی ہوگی۔

گلوکار علی ظفر نے بھی وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس اعلان کو بہترین قرار دیا۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا کوئی اور مواد سے متعلق ہدایات تیار کرسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ نہ بھولیں کہ پیمرا نے اڈاری ڈرامے میں ’غیر اخلاقی مواد’ دکھانے پر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا کیونکہ وہ ڈراما بچوں کے ساتھ بدسلوکی کو اجاگر کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024