• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مائیکرو سافٹ کا اسکائپ کا میٹ ناؤ فیچر مزید بہتر کرنے کا فیصلہ

شائع October 24, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کورونا وائرس کی وبا کے دوران ویڈیو کالنگ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر زوم، گوگل میٹ اور میسنجر رومز کے صارفین کی تعداد بڑھ گئی۔

مگر ویڈیو کالنگ کے لیے مشہور ایک بڑا نام اس حوالے سے کچھ زیادہ فائدہ حاصل نہیں کرسکا۔

مائیکرو سافٹ کی زیرملکیت اسکائپ کے استعمال میں زوم جتنا اضافہ نہیں ہوا حالانکہ اس کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران زوم جیسا ایک فیچر میٹ ناؤ متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین صرف 3 کلکس پر مفت ویڈیو میٹنگ کی میزبانی اور شیئر کرسکتے ہیں، جس کے لیے اسکائپ کو انسٹال کرنے یا اکاؤنٹ سائن اپ کی ضرورت بھی نہیں۔

مگر اب مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کے اس فیچر کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ونڈوز 10 کے نئے بیٹا میں ٹاسک بار میں میٹ ناؤ کی ٹیسٹنگ شروع ہونے والی ہے۔

یعنی ڈیسک ٹاپ پر محض نوٹیفکیشن ایریا میں بٹن پر کلک کرکے لوگوں سے رابطہ اور کال کرسکتے ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ آئیکون ان افراد کے لیے ہوگا جو پہلے ہی اسکائپ استعمال کررہے ہیں یا سب کے لیے لازمی ہوگا۔

اس کا علم تو آنے والے ہفتوں میں اس فیچر کی آزمائش کے دوران ہی ہوسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024