• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

گلوکارہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے شادی کرلی

شائع October 24, 2020
دونوں گلوکاروں نے شادی سے 4 دن قبل شادی کا گانا بھی ریلیز کیا تھا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
دونوں گلوکاروں نے شادی سے 4 دن قبل شادی کا گانا بھی ریلیز کیا تھا—فوٹو: انڈین ایکسپریس

’دلبر، او ساقی، آنکھ مارے، یاد پیا کی آنے لگی، میں تیری گرل فرینڈ، چھما چھما اور نکلے کرنٹ‘ جیسے نئی نسل میں بے حد مقبول ہونے والے گیت گانے والی 32 سالہ بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے ساتھی گلوکار روہن پریت سنگھ سے شادی کرلی۔

نیہا ککڑ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی روہن پریت سنگھ سے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں نے منگنی بھی کرلی تھی۔

دونوں کے حوالے سے خبریں تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت نہیں کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر متعدد رومانوی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوتی رہی اور یہ خبریں بھی پھیلتی رہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے، تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

چند دن قبل ہی دونوں کا مشترکہ گانا ’نیہا دا وواہ‘ بھی ریلیز ہوا تھا، جس میں نہ صرف دونوں نے آواز کا جادو جگایا تھا بلکہ دونوں ماڈلنگ اور رومانس بھی کرتے دکھائی دیے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مذکورہ گانے کے وائرل ہونے کے ایک دن بعد ہی خبریں آنے لگی تھیں کہ دونوں کی شادی کی رسومات بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہوگئیں اور ان کی شادی کی رسومات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی تھیں۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہےکہ دونوں نے شادی کرلی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے نئی دہلی کے گردوارے میں سکھ روایات کے مطابق شادی کی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

انڈیا ٹوڈے نے دونوں کی شادی کی ابتدائی تصاویر بھی شائع کیں اور دونوں کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مداح بے حد خوش دکھائی دیے۔

اسی حوالے سے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے بھی اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ دونوں نے 24 اکتوبر کو نئی دہلی میں دن میں شادی کی اور تقریبات میں ان کے قریبی دوست اور دونوں کےاہل خانہ نے شرکت کی۔

شادی کی تصدیق ہونے سے قبل ہی نیہا ککڑ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تقریبات کی تصاور اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

روہن پریت سنگھ سے تعلقات سے قبل نیہا ککڑ کے تعلقات گلوکار و ڈانسر ہیمانشو کوہلی سے تھے، تاہم 2018 میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نیہا ککڑ نے آخری 5 سال میں بھارت میں اور خصوصی طور پر بولی وڈ انڈسٹری میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے، کیوں کہ انہوں نے متعدد پرانے بولی وڈ گانوں کے ریمیکس گاکر انہیں نئی نسل میں مقبول بنادیا۔

نیہا ککڑ نے انتہائی کم عمری میں سکھ مذہبی گیتوں سے گلوکاری کا آغاز کیا تھا، تاہم معروف میوزک ریئلٹی شو انڈین آئڈول کے دوسرے سیزن سے انہوں نے مقبولیت حاصل کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نیہا ککڑ نے 2008 کی بولی وڈ فلم میرابائی ناٹ آؤٹ سے گلوکاری کا آغاز کیا اور پھر انہوں نے کاک ٹیل فلم کےلیے سیکنڈ ہینڈ جوانی گاکر مقبولیت حاصل کی۔

نیہا ککڑ کے ابتدائی معروف گانوں میں ’ کر گئی چل، ملے ہو تم قسمت سے، چیز بڑی ہے مست مست، دلبر، او ساقی، گرمی، آنکھ مارے، یاد پیا کی آنے لگی، میں تیری گرل فرینڈ، چھما چھما اور نکلے کرنٹ‘ جیسے گانے شامل ہیں۔

نیہا ککڑ کو ان کی جانب سے بولی وڈ کے مقبول گانوں کے ریمیک گانے کی وجہ سے منفرد شہرت حاصل ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024