• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

شائع October 24, 2020
اداکار نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہی دی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکار نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہی دی—فائل فوٹو: فیس بک

معروف اورسینیئراداکار نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کرکے اسے معطل کردیا گیا۔

اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں اور دوستوں کو آگاہ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے، اس لیے وہ ان کے اکاؤنٹ کی جانب سے کسی بھی نامناسب پیغام ملنے یا مواد شیئر ہونے کے حوالے سے باخبر رہیں۔

اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں اور دوستوں کو اپیل کی کہ وہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹو کروانے کے لیے انسٹاگرام انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیے جانےکی ٹوئٹ کے بعد نعمان اعجاز نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں مختصر ویڈیو بھی جاری کی اور بتایا کہ وہ اس وقت ملک سے دور کینیڈا میں موجود ہیں۔

مختصر ویڈیو میں اداکار مطمئن اور خوش دکھائی دیے اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں اور دوستوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرامے کے زوال کے ذمہ دار ہم خود ہیں، نعمان اعجاز

نعمان اعجاز کے اکاؤنٹ ہیک کیے جانےکے حوالے سے اداکار کی ٹیم نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے اداکار کا اکاؤنٹ بحال کرانے کی کوشش بھی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نعمان اعجاز کی ٹیم نے بتایا کہ ہیکرز نے ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور وہ اداکار کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے موڈ میں نہیں۔

نعمان اعجاز سے قبل بھی متعدد شوبز، کھیل اور سیاست سے وابستہ شخصیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں۔

نعمان اعجاز نے اکاؤنٹ ہیک ہوجانے کے بعد مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی دوسرے اکاؤنٹ سے ان سے منسلک ہوجائیں گے، تاہم تاحال اداکار نے نیا اکاؤنٹ نہیں بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024