• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آرنلڈ شوازنگر کی دو سال بعد دوسری ہارٹ سرجری

شائع October 24, 2020
اداکار دل کی پیچیدگیوں کے ساتھ پیدا ہوئے تھے—فوٹو: ٹوئٹر
اداکار دل کی پیچیدگیوں کے ساتھ پیدا ہوئے تھے—فوٹو: ٹوئٹر

آسٹرین نژاد امریکی ایکشن اداکار، سابق ریاستی گورنر اور فلم پروڈیوسر 73 سالہ آرنلڈ شوازنگر نے ایک بار پھر دل کی سرجری کرالی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابقآرنلڈ شوازنگر نے سوشل میڈیا پر ہارٹ سرجری کے بعد ہسپتال سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

آرنلڈ شوازنگر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد اب وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کا ایروٹک وال تبدیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن ہیرو آرنلڈ شوازنگر دورہ پاکستان کیلئے رضامند

اداکار نے بتایا کہ 2 سال قبل 2018 میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری کے دوران پلمونری وال تبدیل کیا گیا تھا اور اب ان کا ایروٹک وال تبدیل کیا گیا ہے، جس وجہ سے وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ایروٹک وال دل کے بائیں جانب ہوتا ہے اور یہ شہ رگ میں خون کی ترسیل کا کام کرتا ہے جب کہ پلمونری وال دل کے دائیں جانب ہوتا ہے اور یہ بھی ایروٹک وال کی طرح خون کی ترسیل اور پیداوار کا کام کرتا ہے۔

آرنلڈ شوازنگر پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ دل کی پیچیدگیوں کے ساتھ ہی پیدا ہوئے تھے۔

وہ یورپی ملک آسٹریا میں پیدا ہوئے اور بچپن و جوانی وہیں گزاری، انہوں نے وہاں کی فوج میں خدمات دیں، آرنلڈ شوازنگر نے ابتدائی طور پر باڈی بلڈنگ کے کیریئر میں جوہر دکھائے اور انہوں نے اپنے کئی حریفوں کو چت بھی کیا۔

مزید پڑھیں: آرنلڈ شوازنگر کی وزیراعظم عمران خان کی تعریف

آرنلڈ شوازنگر نے باڈی بلڈنگ اور ویٹ لفٹنگ میں درجنوں انعامات اور ایوارڈ بھی جیتے اور باڈی بلڈنگ کے کیریئر کے عروج کے دوران ہی انہوں نے اداکاری میں قدم رکھا اور 1970 میں چھوٹے کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا۔

آرنلڈ شوازنگر 1980 تک مقبول ایکشن اداکار بن گئے اور انہوں نے درجنوں ایکشن، تھرلر، کرائم اور بائیوگرافی فلموں میں کام کیا۔

آرنلڈ شوازنگر 2003 میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر بھی منتخب ہوئے اور وہ 2011 تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے، بعد ازاں وہ ایک بار پھر اداکاری کی جانب لوٹے۔

آرنلڈ شوازنگر نے اسپورٹس، شوبز، سیاست، سماجی و فلاحی کاموں اور کاوروبار میں خوب نام کمایا۔

اداکار نے 2018 میں بھی اوپن ہارٹ سرجری کرائی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
اداکار نے 2018 میں بھی اوپن ہارٹ سرجری کرائی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024