• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

راحت فتح کی آواز میں عدنان صدیقی کا تیار کردہ دعائیہ کلام مقبول

شائع October 23, 2020
دعائیہ کلام سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا—اسکرین شاٹ
دعائیہ کلام سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا—اسکرین شاٹ

عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان یوں تو پہلے بھی متعدد دعائیہ کلام، حمد اور نعت جاری کر چکےہیں جب کہ وہ قوالیاں بھی پیش کر چکے ہیں۔

تاہم اب انہوں نے پہلی بار اداکار عدنان صدیقی کا لکھا اور کمپوز کیا گیا دعائیہ کلام جاری کیا ہے۔

دعائیہ کلام 'وتعز من تشاء ' کو جہاں عدنان صدیقی نے لکھا اور کمپوز کیا ہے، وہیں وہ اس کی ویڈیو میں دکھائی بھی دیے۔

پانچ منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں عدنان صدیقی کے علاوہ اداکارہ سجل علی اور دیگر شوبز شخصیات بھی دکھائی دیں۔

دعائیہ کلام میں لوگوں کی مدد کرنا، ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور ملک میں ماحولیاتی بہتری کے لیے شجرکاری اور انسانیت کی بہتر ترویج کے لیے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے جیسے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کا دعائیہ کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ سب کو بھاگیا

دعائیہ کلام 'وتعز من تشاء ' کی ہدایات احتشام الدین نے دی ہیں جب کہ اسے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی اور اس کے اطراف میں فلمایا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دعائیہ کلام کو ماسٹر فوم کی معاونت سے تیار کیا گیا اور اس کے جاری ہوتے ہی کئی لوگوں نے راحت فتح علی خان اور عدنان صدیقی کی تعریفیں کیں۔

دعائیہ کلام جاری کرنے سے قبل عدنان صدیقی اور راحت فتح علی خان نے شوٹنگ کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جس سے میڈیا میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ راحت فتح علی خان جلد عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ فلم میں دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ 'وتعز من تشاء ' سے قبل بھی راحت فتح علی خان نے رواں برس جون میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دعائیہ کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ ریلیز کیا تھا۔

’اے خدا ہمیں بخش دے‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے دعائیہ کلام میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں ہونے والی اموات اور پریشانیوں کو تصاویر کی صورت میں دکھایا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی راحت فتح علی خان چند دعائیہ کلام اور حمد و نعت پیش کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024