• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

نوعمری میں جسمانی تعلقات کے لیے بلیک میل کیا گیا، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار

شائع October 22, 2020
اداکار کے مطابق بلیک میل کرکے جنسی تعلقات کے لیے مجبور کیا گیا — فائل فوٹو: اے پی
اداکار کے مطابق بلیک میل کرکے جنسی تعلقات کے لیے مجبور کیا گیا — فائل فوٹو: اے پی

آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار 50 سالہ میتھیو مکینائے نے اپنی سوانح حیات میں کئی حیران کن انکشافات کرکے مداحوں اور شوبز شخصیات کو پریشان کردیا۔

شوبز ویب سائٹ ورائٹی کے مطابق میتھیو مکینائے نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی سوانح حیات 'گرین لائٹس' میں انکشاف کیا کہ انہیں نہ صرف نوجوانی میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انہیں جسمانی تعلقات استوار کرنے کے لیے بھی بلیک میل کیا گیا۔

میتھیو مکینائے نے سوانح حیات 'گرین لائٹس' میں لکھا کہ جب ان کی عمر محض 15 سال تھیں تو انہیں جسمانی تعلقات استوار کرنے کے لیے بلیک میل کیا گیا اور وہ اتنی کم عمری میں شادی سے قبل جنسی تعلقات کے لیے تیار نہیں تھے۔

میتھیو مکینائے نے اگرچہ بتایا کہ انہیں 15 برس کی عمر میں جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے بلیک میل کیا گیا مگر انہوں نے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ انہیں کس نے بلیک میل کیا؟

اپنی سوانح حیات میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اداکاری کے ابتدائی دنوں میں جب ان کی عمر محض 18 برس تھی، اس وقت ایک مرد اداکار نے انہیں شوٹنگ کے دوران وین میں استحصال کا نشانہ بنایا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے اپنی کتاب میں لکھا کہ اگرچہ انہیں کم عمری میں استحصال کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی زندگی مشکلات اور مسائل سے بھری پڑی ہے تاہم اس کے باوجود انہوں نے خود کو کبھی جنسی استحصال کا شکار شخص نہیں سمجھا۔

اداکار نے سوانح حیات میں والدین کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے ہیں—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
اداکار نے سوانح حیات میں والدین کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے ہیں—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

اسی حوالے سے یو ایس میگزین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میتھیو مکینائے نے اپنی سوانح حیات میں نہ صرف اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ذکر کیا بلکہ انہوں نے اپنے والدین کے حوالے سے بھی دلچسپ باتیں لکھی ہیں۔

میتھیو مکینائے نے اپنی کتاب میں لکھا کہ والدین کے درمیان دو مرتبہ طلاق ہوچکی تھی اور انہوں نے تین مرتبہ ایک دوسرے سے شادی کی۔

اداکار کے مطابق ان کے والدین کے درمیان ہمیشہ تلخ کلامی اور جھگڑا ہوتا رہتا تھا، بعض مرتبہ دونوں کے درمیان رات دیر گئے رومانس کرنے کے فوری بعد ہاتھا پائی ہوجاتی اور ایک مرتبہ تو ان کی والدہ نے ان کے والد کی ناک توڑ دی تھی۔

میتھیو مکینائے نے اپنی سوانح حیات میں بتایا کہ جب وہ ماں کے پیٹ میں تھے تو ان کے والدہ کو لگا تھا کہ ان کے پیٹ میں کوئی غدود پیدا ہوگیا ہے، تاہم بعد ازاں ان کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی اور جس دن وہ پیدا ہوئے، اس دن ان کے والد ہسپتال میں ان کی والدہ کے ساتھ موجود نہیں تھے۔

اسی طرح اداکار نے اپنی اہلیہ کاملا ایلوس سے تعلقات کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے زندگی میں کیسی مشکلات اور کیسی خوشیاں آئیں۔

میتھیو مکینائے نے 1990 سے قبل ہی کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا تاہم ان کی پہلی فلم 1992 میں ریلیز ہوئی اور انہوں نے اب تک 5 درجن کے قریب فلموں میں کام کیا ہے۔

میتھیو مکینائے کو رومانٹک کامیڈی یا رومانٹک بولڈ فلموں کے اداکار کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور انہیں 2013 کی ایک بائیوگرافی فلم ڈلاس بوائرز کلب میں اداکاری دکھانے پر آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

میتھیو مکینائے کو اب تک 3 درجن کے قریب دیگر ایوارڈز بھی دیے جا چکے ہیں اور ان کی آخری فلم 2019 میں دی جینٹلمین ریلیز ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024