• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

زمبابوے سے سیریز: قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

شائع October 22, 2020
قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران کوچ مصباح الحق کھلاڑیوں سے گفتگو کر رہے ہیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی
قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران کوچ مصباح الحق کھلاڑیوں سے گفتگو کر رہے ہیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی

زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے بعد کھلاڑی بائیو سیکیور ببل میں چلے گئے ہیں۔

قومی ٹیم ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے بدھ کو لاہور پہنچی تھی جہاں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے زمبابوین ٹیم کے ہیڈ کوچ کو پاکستان آنے سے روک دیا

ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹ اسٹاف کے بھی کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے بعد وہ مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں چلے گئے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا آغاز 30 ​​اکتوبر سے ہو گا۔

30 اکتوبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز ہو رہا ہے جس کی سرفہرست 7 ٹیمیں ایونٹ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جبکہ بھارت کی ٹیم میزبان ہونے کی وجہ سے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ فراہم کرنے کے لیے سپر لیگ متعارف کرائی ہے اور وہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی اہلیت کے طور پر کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم کی پاکستان آمد

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچ اصل میں ملتان کے لیے شیڈول تھے لیکن لاجسٹیکل اور آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام مقامی امپائرز آفیشلز کے فرائض انجام دیں گے۔

سیریز کے لیے اعلان کردہ امپائرز پینل میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور شوزب رضا شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پروفیسر جاوید ملک کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان، شعیب، سرفراز آؤٹ

30 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہنے والی سیریز کے 6 میچوں میں سے 5 میچوں میں ریکارڈ ساز امپائرز علیم ڈار آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، علاوہ ازیں تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار اس وقت آئی سی سی ایلیٹ پینل برائے امپائرز میں بھی شامل ہیں۔

انہیں سیریز میں شامل تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں سمیت پہلے اور تیسرے ٹی20 میچ کے لیے بھی آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی تھرڈ امپائر کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024