• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’میں ایک چھوٹے علاقے کی لڑکی ہوں جس کے خواب بہت بڑے تھے’

شائع October 22, 2020
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی سوانح عمری مکمل کرلی ہے جو اگلے سال جاری کی جائے گی— فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی سوانح عمری مکمل کرلی ہے جو اگلے سال جاری کی جائے گی— فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کے شہر بریلی کے ایک چھوٹے علاقے سے مس ورلڈ 2000 کا اعزاز حاصل کرنے، فوربز کی 100 طاقتور ترین خواتین میں شامل ہونے، اپنی میوزک البم بنانے والی اور بولی وڈ اور ہولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی سوانح عمری بھی مکمل کرلی ہے۔

بولی وڈ اداکارہ کی یہ سوانح عمری اگلے سال جاری کی جائے گی۔

’ان فنشڈ’ کے عنوان سے لکھی گئی یہ کتاب اداکارہ پریانکا چوپڑا کی زندگی کی جدوجہد کو بیان کرتی ہے، جس میں ان کے زندگی سے متعلق عوامی بیانات اور ان کی ذاتی کہانی کا احوال ہے۔

مزید پڑھیں: ہولی وڈ کے بعد پریانکا چوپڑا عربی فلموں میں کام کرنے کی بھی خواہش مند

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی جدوجہد کو نجی رکھتی ہو جنہیں میں اپنی کتاب میں بیان کروں گی۔

اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے اپنی سوانح عمری لکھنا شروع کرنے سے سالوں قبل ہی اس کا نام سوچ لیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کتاب کے مواد سے متعلق کہا کہ 20 سال سے عوامی شخصیت ہونا، جب جینے کے لیے بہت زیادہ زندگی ہو اور ذاتی و پیشہ وارانہ طور پر کرنے کو بہت چیزیں ہوں، میں اب بھی بہت ادھوری ہوں۔

پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ سوانح عمری لکھنے سے متعلق مزاحیہ بات یہ ہے کہ یہ آپ کو چیزوں کو مختلف انداز میں دیکھنے پر مجبور کرتی ہے، ان بہت ساری چیزوں سے مصالحت اپنانا جو آپ نے سوچا ہو کہ وہ آپ کو نہیں کرنی تھی۔

اپنے کیرئیر اور زندگی دونوں میں اتار چڑھاؤ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ اپنے تجسس کی وجہ سے آگے بڑھیں، جس کے تحت انہیں ہر وقت آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ایک چھوٹے علاقے کی لڑکی ہوں جس کے خواب اور امنگیں بہت بڑی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میری کہانی پڑھنے والے اس لچک کوسمجھیں جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔

خیال رہے کہ اگست میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ مختلف پروجیکٹس سمیت ایک کتاب پر کام کررہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ (یونیسف) کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور وہ گزشتہ چند ماہ سے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق آگاہی کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کررہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے ’بھارت‘ میں کام سے انکار کردیا

انہوں نے ڈاکٹرز اور عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے ساتھ انسٹاگرام سیشن کی میزبانی بھی کی تھی اور وائرس سے متعلق سوال پوچھے تھے۔

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے بھارت میں ہندو اور عیسائی رسومات کے تحت شادی کی تھی۔

—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

دونوں کی عمروں میں 11 سال کا فرق ہے اور پریانکا چوپڑا کو نک جونس سے زائد عمر ہونے کی وجہ سے ان پر زیادہ اثر انداز ہونے والی شخصیت قرار دیا جا رہا تھا۔

شادی کے بعد سے اداکارہ نے کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کیا اور پریانکا چوپڑا کی آخری بولی وڈ فلم ’جے گنگا جل‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، بعدازاں 2019 میں نیٹ فلیکس پر ان کی فلم ’اسکائے از پنک‘ کو ریلیز کیا گیا تھا۔

2016 کے بعد پریانکا چوپڑا کی ہولی وڈ فلمیں ’بے واچ اور ازنٹ رومانٹک‘ بھی ریلیز ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024