• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی مختصر فلم 'بینچ' کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش

شائع October 22, 2020
مختصر فلم کو 20 اکتوبر کو پیش کیا گیا—فوٹو انسٹاگرام
مختصر فلم کو 20 اکتوبر کو پیش کیا گیا—فوٹو انسٹاگرام

دنیا کے قدیم ترین اور معروف ترین فلم فیسٹیول 'کانز' سے ملتے جلتے فرانس کے ایک اور فلم فیسٹیول کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول (سی آئی آئی ایف ایف) میں پاکستانی مختصر فلم 'بینچ' کو پیش کردیا گیا۔

کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول معروف فیسٹیول 'کانز' کا حصہ نہیں ہے اور یہ نیا فلم فیسٹیول ہے، جس کا رواں برس پہلا شو منعقد کیا گیا۔

فرانس میں ہی ہونے والا 'کانز' فلم فیسٹیول دنیا کا قدیم ترین اور معروف ترین فلم فیسٹیول ہے، جب کہ اسی نام سے ملتے جلتے ناموں کے دیگر تین یا چار فلم فیسٹیول بھی ہر سال فرانس میں منعقد ہوتے ہیں۔

پاکستانی مختصر فلم 'بینچ' کو قدیم ترین فلم 'کانز' میں نہیں بلکہ اس سے ملتے جلتے نام سے شروع کیے گئے نئے فیسٹیول میں پیش کیا گیا، جس کا رواں برس پہلا فیسٹیول منعقد کیا گیا تھا۔

کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی فلم 'بینچ' کو فیسٹیول کے آخری روز 20 اکتوبر کو پیش کیا گیا۔

ہدایت کار عثمان مختار کی فلم کو فیسٹیول میں پیش کیے جانے کے حوالے سے فرانس میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹوئٹ کی گئی اور بتایا گیا کہ 'بینچ' کو 20 اکتوبر کو پیش کیا گیا۔

'بینچ' کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک پبلک پارک میں موجود ایک خالی بینچ پر سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں۔

'بینچ' پر بیٹھے جوڑے کو اپنی زندگی میں آنے والے مسائل اور رکاوٹوں پر بحث کے دوران سماجی مسائل کو مختلف انداز میں بات کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ربیا چوہدری اور عثمان مختار نے ہی ادا کیا ہے، مذکورہ فلم کو دیگر عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول میں 'بینچ' سمیت مجموعی طور پر 70 سے زائد مختلف ممالک کی فلمیں پیش کی گئیں اور میلے کا آغاز 18 اکتوبر کو ہوا تھا۔

تین روزہ فلم فیسٹیول کی تمام فلموں کو مختلف مقامات پر منعقد کی گئی تقریبات میں پیش کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024