ہواوے کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون وائے 7 اے
ہواوے کی وائے سیریز کا ایک اور مڈرینج اسمارٹ وائے 7 اے متعارف کرادیا گیا ہے۔
یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ امریکی پابندیوں کے باعث فون میں گوگل سروسز اور ایپس نہیں ہوں گی۔
ہواوے وائے 7 اے میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔
فون کے اندر کمپنی کا اپناا کیرین 710 اے پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 10.1 سے کیا گیا ہے۔
یہ فون 4 جی بی ریم سے لیس ہے جس کے ساتھ 64 اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، یو ایس بی سی پورٹ اور سائیڈ میں فنگرپرنٹ ریڈر قابل ذکر ہے۔
وائے 7 اے میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے دیئے گئے ہیں۔
فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔
اس فون کے 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 190 ڈالرز (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ سب سے پہلے ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔