• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کو 11 فلموں کے بعد ختم کرنے کا اعلان

شائع October 21, 2020
سیریز کی نویں فلم کو رواں برس مئی میں ریلیز کیا جانا تھا مگر وبا کے باعث اسے روک دیا گیا—پرومو فوٹو
سیریز کی نویں فلم کو رواں برس مئی میں ریلیز کیا جانا تھا مگر وبا کے باعث اسے روک دیا گیا—پرومو فوٹو

کار ریسنگ ایکشن کرائم تھرلر ہولی وڈ فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ اگرچہ گزشتہ 2 دہائیوں سے شائقین کو محظوظ کرتی آرہی ہے تاہم اس کے شائقین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اب اس سیریز کا جلد اختتام ہونے والا ہے۔

’فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کی پہلی فلم 2001 میں ریلیز کی گئی تھی، جس کی شاندار کامیابی کے بعد دوسری فلم 2 سال بعد 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔

پہلی دونوں فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم 2006 میں اور چوتھی فلم 2009 میں ریلیز کی گئی تھی۔

فاسٹ اینڈ فیورس کی پانچویں فلم کو 2011 میں ریلیز کیا گیا، جس کے 2 سال بعد 2013 میں سیریز کی چھٹی فلم ریلیز ہوئی تھی۔

ایکشن کرائم ڈراما فلم کی ساتویں فلم 2015 میں ریلیز ہوئی جب کہ آٹھویں فلم کو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

سیریز کی نویں فلم کو رواں برس مئی میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کے باعث اس کی نمائش 2021 تک ملتوی کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ پہلے سے بڑی فلم ہوگی، ون ڈیزل

نویں فلم کے جنوری 2020 میں ٹریلر سامنے آنے کے بعد ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ممکنہ طور پر اس سیریز کی 10 ویں فلم آخری فلم ہوگی۔

تاہم اب فلم کی ٹیم نے تصدیق کردی کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کا 11 ویں فلم کے بعد اختتام کردیا جائے گا۔

نویں فلم میں جان سینا بھی دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
نویں فلم میں جان سینا بھی دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

شوبز ویب سائٹ ورائٹی نے اپنی رپورٹ میں ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کی متعدد فلموں کی ہدایات دینے والے جسٹن کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ گیارہویں فلم سیریز کی آخری فلم ہوگی۔

جسٹن نے سیریز کی تیسری، چوتھی، پانچویں، چھٹی اور آنے والی نویں فلم کی ہدایات دی ہیں اور وہ ہی سیریز کی آخری دونوں یعنی دسویں اور گیارہویں فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔

فلم ساز نے ورائٹی کو بتایا کہ سیریز کی گیارہویں فلم ہی آخری فلم ہوگی تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کی گیارہویں فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

سیریز کی نویں فلم کو رواں برس مئی میں ریلیز کیا جانا تھا مگر اب اسے 2021 کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
سیریز کی نویں فلم کو رواں برس مئی میں ریلیز کیا جانا تھا مگر اب اسے 2021 کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

خیال کیا جا رہا ہے کہ سیریز کی گیارہویں فلم کو 2023 کے آخر یا 2024 کے آغاز تک ریلیز کیا جائے گا۔

فلم ساز نے بتایا کہ اگرچہ گیارہویں فلم سیریز کی آخری فلم ہوگی تاہم یونیورسل پروڈکشن ہاؤس ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے کرداروں پر مبنی فلمیں بناتا رہے گا۔

فلم ساز کے مطابق گیارہویں فلم کے بعد مرکزی سیریز کا اختتام ہوجائے گا تاہم ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ میں متعارف کرائے گئے کرداروں پر الگ فلمیں بنتی رہیں گی اور ممکنہ طور پر سیریز کی اسپن آف فلمیں بھی بنیں گی۔

خیال رہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ 9 کا ٹریلر رواں برس جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ایکشن ہیرو جان سینا کو بھی دکھایا گیا تھا، وہ فلم میں منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کی رسی کے ذریعے سمندر پار کرتیں کاریں

تقریبا 4 منٹ دورانیے کے ٹریلر میں نہ صرف فلم کے مرکزی ہیرو ون ڈیزل کو بدمعاش اور جرائم پیشہ افراد سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا تھا بلکہ ٹریلر میں ان کی جانب سے گھریلو زندگی گزارے جانے کو بھی دکھایا گیا تھا۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ ون ڈیزل اس بار غیر قانونی طور پر ہونے والی کار ریس کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور وہ گھریلو زندگی گزارنا چاہتے ہیں تاہم انہیں جرائم پیشہ عناصر ایسی زندگی گزارنے نہیں دیتے۔

ٹریلر میں ون ڈیزل کو اہلیہ اور بچے کے ساتھ وقت گزارنے سمیت جرائم پیشہ افراد سے الجھتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔

ٹریلر سے اس بات کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ میں سیریز کی پہلی فلموں کے مقابلے زیادہ ایکشن ہوگا۔

اس بار ٹریلر میں کاروں کو ریس ٹریک پر دوڑائے جانے کے بعد انہیں پہاڑوں اور سمندروں کے اوپر رسیوں کی مدد سے دوڑتا ہوا بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس مرتبہ شائقین کاروں کو نہ صرف سڑکوں اور فلائی اوور کے بغیر صرف رسیوں پر دوڑتا دیکھیں گے بلکہ انہیں اڑتا ہوا بھی دیکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024