• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شعیب منصور کی اگلی فلم میں مایا علی اور عماد عرفانی کاسٹ

عماد عرفانی نے شعیب منصور کی فلم سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
عماد عرفانی نے شعیب منصور کی فلم سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستان کے معروف ہدایت کار شعیب منصور اب ایک اور فلم بنانے جارہے ہیں جس میں اداکارہ مایا علی اور اداکار عماد عرفانی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ شعیب منصور پاکستان کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز ہیں، انہوں نے ’الفا براوو چارلی‘ کی ہدایات دیں تھی۔

شعیب منصور کی پاکستانی فلموں 'خدا کے لیے' اور 'بول' کو کافی زیادہ پسند کیا گیا تھا، اور 2017 میں ان کی فلم ورنہ ریلیز ہوئی تھی۔

ان فلموں کی کہانی شعیب منصور نے خود تحریر کی تھی جن میں سماجی مسائل پیش کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ’جانتی تھی شعیب منصور کی اگلی فلم میں، میں ہی کام کروں گی‘

شعیب منصور کی 2 فلموں بول اور ورنہ میں اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اب شعیب منصور ایک اور فلم بنانے جارہے ہیں جس میں اداکارہ مایا علی اور عماد عرفانی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے سے متعلق ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اداکار عماد عرفانی نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ اگر کوئی شعیب صاحب کو جدید پاکستانی سنیما کا بانی قرار دے تو یہ مبالغہ آرائی نہیں ہوگی‘۔

عماد عرفانی نے کہا کہ شعیب منصور وژنری ہیں اور بلاشبہ ایک لیجنڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب منصور کی اگلی فیچر فلم کا حصہ بننے کا موقع ملنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور میں بہت زیادہ پرجوش ہوں۔

تاہم عماد عرفانی نے شعیب منصور کی فلم سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: قوی خان اور عماد عرفانی تحریک خلافت پر مبنی فلم کا حصہ

انہوں نے کہا کہ شعیب منصور سے ملاقات کے بعد وہ اب گزشتہ چند ہفتوں سے ان کے وژن کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہوں۔

اداکار عماد عرفانی نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا سیکھنے کا عمل ہے اور میں ان کی ٹیم اور شعیب منصور (بطور ٹیم کیپٹن) کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ عماد عرفانی مختلف ڈراموں میں اداکاری کرچکے ہیں لیکن اب تک وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئے جبکہ گزشتہ برس تحریک خلافت کی کہانی پر مبنی فلم 'گواہ رہنا' کی کاسٹ میں ان کی شمولیت کا اعلان بھی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024