• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عائشہ خان نے آخر کار بیٹی کی پہلی جھلک دکھادی

شائع October 21, 2020
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی بیٹی کی کوئی بھی ایسی تصویر نہیں لگاتی تھیں جس میں بچی کا چہرہ واضح ہو— فوٹو:انسٹاگرام
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی بیٹی کی کوئی بھی ایسی تصویر نہیں لگاتی تھیں جس میں بچی کا چہرہ واضح ہو— فوٹو:انسٹاگرام

ماضی کی مشہور اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے آخر کار اپنی بیٹی کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھادی، جنہوں نے 2 برس قبل شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ برس عائشہ عمر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی لیکن وہ اپنی بیٹی کی کوئی بھی ایسی تصویر نہیں لگاتی تھیں جس میں بچی کا چہرہ واضح ہو۔

عموماً عائشہ خان جب بھی اپنی بیٹی کے ساتھ کوئی بھی تصویر شیئر کرتی تھیں تو وہ کسی ایموجی یا کسی دوسرے طریقے سے بچی کا چہرہ نہیں دکھاتی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں اپنی بیٹی کا چہرہ نہ دکھانے پر اداکارہ کو تنقید کا سامنا بھی رہا اور کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس حوالے سے تنقید بھی کی گئی تھی۔

رواں برس جون میں اداکارہ نے ایک فیملی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بیٹی کے چہرے پر ایموجی لگا کر اسے چھپادیا تھا جس پر ایک صارف نے تنقید کی تھی۔

مزید پڑھیں: شوبز چھوڑنے والی عائشہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

کمنٹ میں کہا گیا تھا بیٹی کا چہرہ چھپانے کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا تھا کہ مغربی ممالک میں لوگ اپنے بچوں کی تصویریں دیواروں پر لگاتے ہیں جبکہ یہاں ہم دیسی بچوں کے چہرے ایسے چھپاتے ہیں جیسے کسی اور کے بچے ہی نہیں ہیں۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

جس پر عائشہ خان نے جواب دیا تھا کہ میں عائشہ خان! انتہائی احترام کے ساتھ عرض کرتی ہوں کہ اگر مجھے کوئی تصویر اچھی لگے گی تو میں پوسٹ کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ تصویر پوسٹ کرتے وقت ماہ نور کا تصویر میں شامل ہونا یا نہ ہونا بھی انہی کی مرضی پر منحصر ہے اور آپ تصویر شیئر کیے جانے کی وجہ بالکل نہیں سمجھ پائے کہ بچوں کے ساتھ تصویر کھنچوانا کتنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ خان کی رسم حنا اور نکاح کی تصاویر وائرل

اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی ہے لیکن یہ تصویر سائیڈ پوز سے لی گئی ہے اور بچی کا چہرہ نظر آرہا ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

عائشہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کی بیٹی کو کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور انہوں نے تصویر میں بیٹی کو اپنی محبت بھی قرار دیا۔

یاد رہے کہ عائشہ خان نے 2018 میں ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ وہ اپنی زندگی کا ایک اہم قدم اٹھانے جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: عائشہ خان کا شوبز کو چھوڑنے کا اعلان

بعد ازاں اپریل 2018 میں اداکارہ نے شادی کرکے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا تھا۔

عائشہ خان نے پاک فوج کے افسر سے شادی کی تھی—فوٹو: ماہا فوٹوگرافی/ انسٹاگرام
عائشہ خان نے پاک فوج کے افسر سے شادی کی تھی—فوٹو: ماہا فوٹوگرافی/ انسٹاگرام

اداکارہ عائشہ خان نے پاک فوج کے افسر عقبہ حدید ملک سے شادی کی تھی اور گزشتہ برس ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

عائشہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا اور اس بات پر خدا کا شکر ادا کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024