• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

تامل اداکار احتجاج کے خوف سے 'مرلی دھرن' پر بننے والی فلم سے دستبردار

شائع October 20, 2020
مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

مایہ ناز سری لنکن اسپنر متیاہ مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی ہیرو کے طور پر سائن کیے گئے بھارت کی ساؤتھ کی فلموں کے ہیرو سجے سیتھوپتی اقلیتی تامل برادری کے ممکنہ احتجاج کے سبب فلم سے دستبردار ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارت کے تامل سیاستدانوں نے 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے مرلی دھرن پر 2009 میں ختم ہونے والی خانہ جنگی میں اپنی قوم سے غداری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے زمبابوین ٹیم کے ہیڈ کوچ کو پاکستان آنے سے روک دیا

ساؤتھ کی فلموں کے سپر اسٹار وجے سیتھو پتی کو بھارت میں اپنی جنوبی ریاست میں تامل عوام کی جانب سے '800' نامی فلم چھوڑنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا تھا۔

واضح رہے کہ مرلی دھرن کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے اور اسی عدد کی مناسبت سے فلم کا نام بھی رکھا گیا تھا۔

48 سالہ مرلی دھرن نے خط لکھ کر وجے سیتھو پتی کو اس فلم سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا۔

سیتھوپتی نے اس خط کو ٹوئٹ کیا جس میں لکھا گیا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ تامل ناڈو کے ایک بہترین اداکار کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے لہٰذا میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس منصوبے سے دستبردار ہو جائیں۔

انہوں نے خط میں مزید تحریر کیا کہ اس فلم کے اثرات اداکار کے کیریئر پر مرتب نہیں ہونے چاہئیں اور انہوں نے اس فلم کیلئے آمادگی ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز میں شامل

واضح رہے کہ سری لنکا کی سنہالی حکومت کی مخالفت کرنے والی بھارت کی چھوٹی پارٹی 'ایم ڈی ایم کے' نے وجے سیتھو پتی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلم میں یہ کردار ادا نہ کریں کیونکہ مرلی دھرن نے سری لنکن وزیر اعظم مہندر راجاپکسے کی حمایت کی تھی جنہوں نے علیحدگی پسند تامل شدت پسندوں کو شکست دیتے ہوئے ان کا قلع قمع کیا تھا۔

اس مخاصمت کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 2013 میں مرلی دھرن نے اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کہ انہیں شاید تامل خاتون نے گمراہ کیا تھا جہاں اس نے اسپنر سے اپنی گمشدگی کی شکایت کی تھی۔

انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ بطور باؤلنگ کوچ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ خانہ جنگی کے حوالے سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

مرلی دھرن نے اداکار کو لکھے گئے خط میں امید ظاہر کی کہ اس کردار کے لیے جلد نئے اداکار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سانح حیات پر فلم بنانے کی اس لیے منظوری دی تھی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ یہ کئی نوجوان کرکٹرز کو تحریک دینے کا سبب بنے گی۔

مزید پڑھیں: زمبابوے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان، شعیب، سرفراز آؤٹ

کولمبو میں مرلی دھرن کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ہ مووی کا پراجیکٹ وجے سیتھوپتی کے بغیر ہی مکمل کیا جائے گا اور پروڈیوسرز اس حوالے سے پلے ہی کام کرنا شروع کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے سری لنکن افواج پر خانہ جنگی کے دوران 40 ہزار تامل شہریوں کو مارنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں لیکن سری لنکن حکومت اس الزام کو مسترد کرتی رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024