• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم کی پاکستان آمد

شائع October 20, 2020 اپ ڈیٹ October 22, 2020
زمبابوے کی ٹیم آج صبح پاکستان پہنچی ہے— فوٹو بشکریہ پی سی بی
زمبابوے کی ٹیم آج صبح پاکستان پہنچی ہے— فوٹو بشکریہ پی سی بی

زمبابوے کی ٹیم ٹی20 اور ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

چیئرمین زمبابوے کرکٹ تیوانگا موکلانی اور قائم مقام ایم ڈی گیومور ماکونی گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے تھے جس کے بعد بقیہ ٹیم آج صبح پاکستان پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان، شعیب، سرفراز آؤٹ

زمبابوے کی ٹیم ایک ہفتے کے لیے قرنطینہ میں رہے گی اور پھر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا آغاز 30 ​​اکتوبر سے ہو گا۔

30 اکتوبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز ہو رہا ہے جس کی سرفہرست 7 ٹیمیں ایونٹ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جبکہ بھارت کی ٹیم میزبان ہونے کی وجہ سے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ فراہم کرنے کے لیے سپر لیگ متعارف کرائی ہے اور وہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی اہلیت کے طور پر کام کرے گی۔

ٹیسٹ میچز کھیلنے والی 12 ٹیموں کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈز کی ٹیم سمیت مجموعی طور پر 12ٹیمیں سپر لیگ میں مدمقابل ہوں گی جس میں ایک ٹیم کو چار ہوم اور چار دیگر مقامات پر سیریز کھیلنی ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچ اصل میں ملتان کے لیے شیڈول تھے لیکن لاجسٹیکل اور آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

وینیو میں تبدیلی کے بعد اب تین ٹی 20 میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے جہاں یہ میچز ابتدائی طور پر راولپنڈی میں کرائے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز میں شامل

پی سی بی کے ڈائریکٹر برائے انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہا کہ جب لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ملتان دستیاب نہیں ہوا تو ہم نے پورے شیڈول پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہم نے فریقین کے لیے موزوں ایک سفر نامہ پیش کیا۔

زمبابوے نے آخری بار 2015 میں تین ون ڈے اور دو ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور 2009 میں سری لنکا پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔

زمبابوے کی ٹیم کا پاکستان روانگی سے قبل گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی
زمبابوے کی ٹیم کا پاکستان روانگی سے قبل گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

تاہم اب زمبابوین ٹیم ایک ایسے موقع پر پاکستان آئی ہے جب گزشتہ ایک سال کے دوران سری لنکا، بنگلہ دیش اور میلبرن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کامیاب دوروں کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو چکی ہے۔

زمبابوے کی ٹیم ایک ہفتہ قرنطینہ میں رہنے کے بعد 28 سے 29 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے لیے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں یکم اور تین نومبر کو دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ مدمقابل ہوں گی۔

مزید پڑھیں: خواتین کمنٹیٹرز کے ساتھ پاکستان کرکٹ میں نئے دور کا آغاز

اس کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی جہاں پر پانچ اور چھ نومبر کو پریکٹس کے بعد وہ 7 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹی20 میچ کھیلے گی۔

سیریز کے بقیہ دونوں ٹی20 میچز 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے اور 12 نومبر کو زمبابوے کی ٹیم ہرارے کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024