• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کا عالمی ریکارڈ بنانے والی پہلی سعودی خاتون

شائع October 20, 2020
اس پینٹنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی 7 اہم شخصیات کی تصاویر بنائی گئی ہیں—فوٹو: عرب نیوز
اس پینٹنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی 7 اہم شخصیات کی تصاویر بنائی گئی ہیں—فوٹو: عرب نیوز

سعودی عرب میں اگرچہ گزشتہ چند سال سے خواتین کو جہاں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے وہیں انہیں مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت بھی حاصل ہے۔

اب سعودی عرب میں جہاں خواتین ڈرائیونگ کرنے کے لیے آزاد ہیں، وہیں وہ اب غیر محرم مرد کے ساتھ نوکری بھی کر سکتی ہیں، علاوہ ازیں انہیں سیاست میں بھی حصہ لینے کی اجازت حاصل ہے۔

اسی وجہ سے سعودی خواتین بھی ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں گزشتہ دنوں سعودی عرب نےبحری جہازوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے سعودی خاتون شیخہ عیاد المطیری کی ایجاد کو منظور کیا تھا اور اب ایک اور سعودی خاتون نے عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔

مزید پڑھیں: بحری جہازوں کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے سعودی خاتون کی ایجاد منظور

آرٹسٹ عہود عبداللہ المالکی دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ کافی سے بنائی گئی دنیا کی سب سے بڑی کافی سے بنی پینٹنگ ہے جس میں زائد المیعاد کافی کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس پینٹنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی 7 اہم شخصیات کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔

سعودی خاتون کی اس پینٹنگ کا نام نسیج 1 ہے اور یہ 220.968 مربع میٹر پر پھیلی ہے، یہ 15.84 میٹر طویل اور 13.95 میٹر چوڑی ہے۔

یہ پینٹنگ ایک دوسرے سے جڑے کاٹن کے 7 کپڑوں سے بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پہلی مرتبہ خواتین کیلئے کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا

عھود عبداللہ المالکی نے اس پینٹنگ میں تقریباً ساڑھے 4 کلو زائد المیعاد کافی پاؤڈر کا استعمال کیا گیا ہے اور کافی پاؤڈر کو پانی کے ساتھ ملا کر تمام تصاویر میں بھورا رنگ بھرا ہے۔

پینٹنگ کے کناروں کو سجاوٹ کے روایتی بدو انداز میں بنایا گیا ہے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق عھود عبداللہ المالکی نے بتایا کہ مجھے 2 گواہان، ویڈیو ریکارڈنگ اور ڈرون فوٹیج کے ساتھ یہ پینٹنگ بنانے میں مسلسل 45 روز لگے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد دنیا کو دونوں اقوام کے مابین صدیوں پرانے دوستانہ اتحاد کی یاد دلانا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ

اس متاثر کن پینٹنگ میں مرحوم شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن اور مرحوم شیخ زاید بن سلطان النیہان، شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، شیخ خلیفہ بن زاید النیہان، شیخ محمد بن راشد المکتوم، شیخ محمد بن زاید النیہان اور ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی تصاویر شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی میرے اردگرد موجود افراد کی حمایت کے بغیر ناممکن ہوتی، میری خواہش ہے کہ یہ سعودی عرب اور دنیا بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے میں کردار ادا کرے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024