• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

شائع October 20, 2020

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں بلندی پر پہنچ گئی ہیں اور یہ 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں رواں ماہ دباؤ کا شکار رہی، اس سے قبل شملہ مرچ 180 سے 200 روپے فی کلو جبکہ ہر مرچ 200 سے 240 روپے فی کلو میں دستیاب تھی۔

تاہم اب قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف صارفین کے لیے دیسی کھانوں میں استعمال ہونے والی ہری مرچ خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: سبزی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ادرک 600 روپے کلو تک پہنچ گئی

مارکیٹ میں 250 گرام یعنی ایک پاؤ ہری مرچ 80 روپے میں دستیاب ہے جبکہ بڑی شملہ مرچ 40 سے 50 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

ادھر کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ کے مطابق پیر کو شملہ مرچ کے ہول سیل اور ریٹیل ریٹ یکم اکتوبر کے 130 اور 133 روپے فی کلو سے بڑھ کر 400 اور 403 روپے کلو تک پہنچ گئے۔

اس سے قبل اتوار کو شملہ مرچ کے ہول سیل اور ریٹیل قیمتیں 330 اور 333 روپے فی کلو تھیں۔

اسی طرح ہر مرچ کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 110 اور 113 روپے فی کلو سے بڑھ کر 240 اور 243 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں چائنیز اور پین ایشین ریسٹورنٹس کی تعداد میں اضافے کے باعث گزشتہ کچھ برسوں میں شملہ مرچ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درآمدات کے باوجود ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اس حوالے سے ڈان سے بات کرتے ہوئے ایک ریٹیلر کا کہنا تھا کہ بیگن اور لوکی مارکیٹ میں 60 سے 70 روپے کلو میں دستیاب تھی جبکہ ایران اور افغانستان سے سبزی کے آنے کے باوجود پیاز کی قیمت 80 روپے کلو سے نیچے نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اشیا 100 روپے فی کلو سے اوپر فروخت ہورہی ہیں جبکہ درآمدات کے باوجود ٹماٹر اب بھی 160 روپے کلو ہیں۔

ریٹیلر کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں کے ساتھ ساتھ ٹڈیوں کے حملوں نے ملک میں کئی سبزیوں کو فصل کو تباہ کردیا جو مارکیٹ میں کئی اشیا کی کمی کا باعث بنی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024