ایران میں کورونا سے ایک دن میں 337 ہلاکتیں
ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کورونا کے کیسز کے ساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے جہاں ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 337 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں ایک دن میں ہونے والی 337 ہلاکتیں مشرق وسطیٰ کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں کورونا سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 251 کا اضافہ ہوا اور اب تک مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 631 ہوئی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔