• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

شیاؤمی نے دنیا کا تیز ترین وائرلیس چارجر تیار کرلیا

شائع October 19, 2020
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ایپل نے گزشتہ ہفتے آئی فون 12 میں 15 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ متعارف کرائی تھی اور اب اس کے جواب میں شیاؤمی نے 5 گنا تیز ٹیکنالوجی کو پیش کیا گیا۔

چینی کمپنی نے ایک 80 واٹ وائرلیس چارجر کو متعارف کرایا ہے جو می 10 پرو کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو صرف 8 منٹ میں صفر سے 50 فیصد تک بھر سکتی ہے۔

مگر اس سے بھی بڑھ کر یہ وائرلیس چارجر 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 19 منٹ میں سوفیصد چارج کرسکتا ہے۔

شیاؤمی کے بقول یہ وائرلیس چارجر نہ صرف اس وقت دستیاب ہر وائرلیس سسٹم کو شکست دے سکتا ہے بلکہ بیشتر وائر چارجنگ سسٹم بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اوپو کی جان سے حال ہی میں 65 واٹ ایئر وی او او سی سسٹم کا مظاہرہ کیا گیا تھا جو صرف 30 منٹ میں کسی فون کو وائرلیس طریقے سے مکمل چارج کرسکتا ہے۔

مگر وہ اب تک کسی کمرشل پراڈکٹ کی شکل اختیار نہیں کرسکا۔

اس وقت شیاؤمی کے پاس ہی تیز ترین وائرلیس چارجنگ سسٹم کا اعزاز ہے جو می 10 الٹرا کا 50 واٹ وائرلیس چارجر ہے جو 4500 ایم اے ایچ بیٹری کو 40 منٹ میں مکمل چارج کرسکتا ہے۔

دوسری جانب اکثر تیز ترین وائر یا تار والے چارجر اس وقت 65 واٹ کے ہیں تو شیاؤمی کا 80 واٹ ارجر یقیناً ایک اہم پیشرفت ہے۔

شیاؤمی نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ اس وائرلیس چارجر کو کب تک مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا مگر امکان ہے کہ مستقبل قریب میں یہ صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے کیونکہ اس کمپنی کے بیشتر منصوبے جلد کمرشل شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024