• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز کی اولین جھلک سامنے آگئی

شائع October 19, 2020
گلیکسی ایس 21 ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ آن لیکس
گلیکسی ایس 21 ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ آن لیکس

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز تو اگلے سال کے شروع میں متعارف ہوں گے مگر ان کی اولین جھلک کئی ماہ پہلے ہی سامنے آگئی ہے۔

کچھ دن قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ اس سیریز کے فونز جنوری 2021 میں متعارف کرائے جائیں گے اور اب ٹوئٹر صارف آن لیکس نے گلیکسی ایس 21 اور ایس 21 الٹرا کی تصاویر لیک کی ہیں۔

ان دونوں فونز میں ایس 20 سیریز کی طرح فرنٹ پر پن ہول ڈیزائن ڈسپلے کے سینٹر میں دیا گیا ہے۔

گلیکسی ایس 21 میں فلیٹ 6.2 انچ ڈسپلے جبکہ الٹرا ماڈل میں 6.7 سے 6.9 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔

فون کے بیک پر اس بار ڈیزائن مختلف ہوگا، گلیکسی ایس 21 میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ ورٹیکل بارڈر میں نظر آرہا ہے۔

ایس 21 الٹرا میں بیک کیمرا بمپ زیادہ چونکا دینے والا ہے جس میں 4 کیمرا لینس موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ آن لیکس
فوٹو بشکریہ آن لیکس

تصاویر کے علاوہ ان دونوں فون کے حوالے سے ایک لیک میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان میں 25 واٹ چارجنگ سپورٹ ادی جائے گی۔

مگر ان تصاویر سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ گلیکسی ایس 21 سام سنگ کے انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس پہلا فون نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024