• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعودی عرب: مسجد الحرام کو 7 ماہ بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

شائع October 19, 2020
عمرہ زائرین سمیت زیادہ سے زیادہ 40 ہزار افراد کو اب مسجد الحرام میں روزانہ نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی — فوٹو:اے ایف پی
عمرہ زائرین سمیت زیادہ سے زیادہ 40 ہزار افراد کو اب مسجد الحرام میں روزانہ نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی — فوٹو:اے ایف پی

مکہ: سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں میں نرمی لاتے ہوئے اسلام کے سب سے مقدس مقام کو 7 ماہ بعد پہلی مرتبہ نمازیوں کے لیے کھول دیا اور عمرہ زیارت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 15 ہزار افراد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماسک پہنے سعودی شہریوں اور ریاست کی عوام کو مکہ مکرمہ کی مسجد کے اندر نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی جس دوران حکام نے نمازیوں سے صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے مطالبہ کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ’شہریوں اور رہائشیوں نے آج مسجد الحرام میں نماز الفجر ادا کی جہاں (حکام) عمرہ کی بتدریج بحالی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کر رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: عمرے کیلئے مسجد الحرام کے دروازے کھول دیے گئے

مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد الحرام میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سعودی عرب نے رواں ماہ کے آغاز میں 6 ہزار فی یوم شہریوں اور باشندوں کو عمرہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

اتوار کو شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کے تحت عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کرکے روزانہ 15 ہزار فی یوم کردیا گیا۔

عمرہ زائرین سمیت زیادہ سے زیادہ 40 ہزار افراد کو اب مسجد الحرام میں روزانہ نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

یکم نومبر کے لیے طے کیے گئے تیسرے مرحلے کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو بھی اجازت دی جائے، اس کے بعد عمرہ زائرین کی حد کو بڑھا کر 20 ہزار کردیا جائے گا اور 60 ہزار نمازیوں کو اجازت دی جائے گی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

حجرہ اسود جسے چومنا عمرے کی ادائیگی کے دوران روایات میں ہے تاہم لازم نہیں، کو عوام سے دور رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں 7 ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا آغاز

حکام نے بتایا کہ نمازیوں کے ہر گروہ سے پہلے اور بعد میں مسجد الحرام کو جراثیم سے پاک کیا جائے گا، حجاج کرام کے جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کے لیے تھرمل سینسرز بھی لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عام طور پر ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب وبائی امراض کا خطرہ ختم ہوجائے گا تو عمرے کو پوری صلاحیت کے ساتھ واپس بحال کردیا جائے گا۔

سعودی عرب میں وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے ان تک کورونا وائرس کے 3 لاکھ 42 ہزار سے زائد کیسز اور 5 ہزار 185 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024