• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: سائٹ ایریا میں ٹینک کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 6 مزدور ہلاک

شائع October 17, 2020 اپ ڈیٹ October 18, 2020
انہوں نے بتایا کہ انہیں کیمیکل ٹینک کی صفائی کے لیے مناسب سامان مہیا نہیں کیا گیا تھا —فائل فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے بتایا کہ انہیں کیمیکل ٹینک کی صفائی کے لیے مناسب سامان مہیا نہیں کیا گیا تھا —فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے صنعتی علاقے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) ایریا میں قائم ایک فیکٹری کے اندر کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 6 مزدور دم توڑ گئے۔

سائٹ کے ڈی ایس پی جہاں خان نیاز نے بتایا کہ نورس چورنگی کے قریب جینز کی فیکٹری ’ایس ایم ڈینیم کمپنی لمیٹڈ‘ کے اندر کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران 6 مزدور بے ہوش ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کو عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی

ڈی ایس پی نے بتایا کہ کمپنی نے صنعتی یونٹ کے اندر زیر زمین ٹینک کو صاف کرنے کے لیے نجی ٹھیکیدار کے توسط سے زیادہ تر خاکروب رکھے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کیمیکل ٹینک کی صفائی کے لیے مزدوروں کو مناسب سامان مہیا نہیں کیا گیا تھا۔

جہاں نیازی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے مزدوروں کے پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس ورثا اور فیکٹری مانتظامیہ کے بیانات لے گی اور ٹھیکیدار کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرے گی۔

اس حوالے سے چھیپا کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے نوجوانوں میں سے 3 کا تعلق ہندو برادری سے تھا۔

فیکٹری میں آگ لگنے سے نوجوان زخمی

علاوہ ازیں سائٹ میں ہی رنگ بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس اور ہنگامی عملے نے بتایا کہ کیمیکل فیکٹری (ایسٹ لینڈ کارپوریشن) میں آگ لگ گئی۔

فائر فائٹر کے عملے نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پاک بحریہ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے فائر ٹینڈر بھی آگ بجھانے میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزمان کی سفاکی

فائر فائٹرز کے عملے نے بتایا کہ کیمیکلز کو انڈسٹری کے اندر رکھا گیا تھا جو پھٹ گیا اور اس سے بھڑکنے والی آگ نے برابر والی فیکٹری عبد اللہ انڈسٹریز کو بھی متاثر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شام تک کئی فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا تاہم کولنگ کا کام رات دیر تک جاری رہا۔

چھیپا کے ترجمان نے بتایا کہ کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کے دوران ایک نوجوان نے جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگائی جس سے 20 سالہ غلام مرتضیٰ زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024