• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کووڈ کے حوالے سے گوگل میپس میں ایک نیا کارآمد فیچر متعارف

شائع October 17, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل نے اپنی مقبول ترین میپس اپلیکشن میں ایک اور بہترین فیچر بزی نس کا اضافہ کیا ہے تاکہ کسی مقام کے بارے میں علم ہوسکے کہ وہ وہاں لوگوں کا ہجوم ہوگا یا وہ خالی پڑا ہوگا۔

مثال کے طور پر اگر آپ کسی سپر اسٹور جانے کا ارادہ کرتے ہیں تو آپ گوگل میپس سے جان سکتے ہیں کہ وہاں اس وقت کتنے افراد موجود ہیں۔

یہ نیا فیچر کورونا وائرس کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو علم ہوسکے کہ انہیں کسی عوامی مقام پر کس وقت جانا چاہیے اور کس وقت گریز کرنا چاہیے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو گھر سے باہر مزید علاقوں جیسے ساحلوں اور پارکوں کے ساتھ ساتھ ضروری جگہیں جیسے راشن کی دکانیں، پٹرول پمپس، فارمیسی اور دیگر تک توسیع دی جائے گی

جب یہ فیچر دستیاب ہوگا تو آپ کو بس اپنے اینڈرائیڈ یا آئی فون پر میپس ایپ کو اوپن کرنا ہوگا یا براؤزر پر گوگل میپس سائٹ پر نقشے پر نیوی گیشن کرنا ہوگی

کسی جگہ کے پرہجوم ہونے کی تفصیلات میپس پر ظاہر ہوجائیں گی، تو آپ کو کسی مخصوص علاقے کو سرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ وہاں کتنا ہجوم ہے۔

گوگل کے مطابق میپس پر مختلف جگہوں کے بارے میں بتایا جائے گا کہ مصروف نہیں، معمول سے زیادہ مصروف یا دیگر۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر آئندہ چند ہفتوں تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس سے پہلے رواں ماہ کے شروع میں گوگل میپس کے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر کو مزید بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ان تبدیلیوں کے بعد مقبول مقامات کو گوگل میپس میں زیادہ بہتر طریقے سے دیکھنا ممکن ہوسکے گا۔

جب گوگل میپس پر کسی مقام کو سرچ کیا جائے گا تو لائیو ویو بٹن کو دبا کر اس جگہ کو رئیل ٹائم میں دیکھ سکیں گے۔

معروف مقامات نقشے مین نظر آئیں گے اور لائیو ویو سے علم ہوسکے گا کہ آپ ان سے کتنی دور ہیں۔

اس فیچر میں معروف مقامات کو شامل کیا جائے گا اور یہ فیچر ابتدا میں 25 شہروں کو سپورٹ کرے گا۔

مگر لائیو ویو کا زیادہ کارآمد پہلو ان افراد کے لیے ہوگا جو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے ملٹی ماڈل نیوی گیشن سپورٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے، جس میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کا امتزاج ہوگا جبکہ پیدل لنے والوں کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

اس سپورٹ کی بدولت جب کوئی فرد کسی منزل کی جانب سے سفر کرے گا تو لائیو ویو سے علم ہوسکے گا کہ آپ کو ٹرانسپورٹ سے اترنے کے بعد کس جانب جانا چاہیے۔

اس کے لیے بس کیمرا کو ارگرد گھمائیں گے تو اے آر عناصر سفر کے اگلے مرحلے کی رہنمائی کریں گے۔

لائیو ویو میں اب لوکیشن شیئرنگ موڈ سپورٹ بھی ہوگی جو چار دیواری سے باہر ملاقات میں کارآمد ہوگی۔

اس فیچر کی بدولت آپ کو اس جگہ کا علم ہوسکے گا جہاں دوستوں سے ملنا ہوگا اور ایک دوسرے کو تلاش کرنا آسان ہوجائے گا۔

گوگل کی جانب سے لائیو ویو میں پن لوکیشن کو بھی بہتر کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024