• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا یہ کووڈ ہے، فلو کا موسمی نزلہ زکام؟ ان میں فرق کرنا سیکھیں

شائع October 17, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں موسمی نزلہ زکام اور فلو کا سیزن بھی شروع ہورہا ہے جبکہ اس سال مشکل یہ ہے کہ ان دونوں بیماریوں کی علامات کافی حد تک نئی عالمی وبا کووڈ 19 سے ملتی جلتی ہیں۔

مگر اس مشکل کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں طبی اداروں کی جانب سے تینوں اقسام کی بیماریوں کی شناخت پر مبنی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

طبی ماہرین کو توقع ہے کہ ان ہدایات سے لوگوں کے لیے یہ جاننا آسان ہوگا کہ انہیں کونسی بیماری کا سامنا ہے۔

عام طور پر فلو یا موسمی نزلہ زکام کو لوگ زیادہ اہمیت نہیں دیتے مگر اس سال بہتر یہ ہے کہ ان کا سامنا ہونے پر خود کو گھر تک محدود کرلیں یا کورونا ٹیسٹ کروالیں، اگر ممکن ہو تو۔

کورونا وائرس

کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی علامات میں بخار قابل ذکر ہے جبکہ مسلسل کھانسی (عموماً خشک کھانسی)۔ سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی، کبھی کبھار تھکاوٹ، جسم میں درد، حلق کا سوجنا، سردرد اور سانس لینے میں مشکلات قابل ذکر ہیں۔

ہیضہ اور ناک بہنا یا بند ہونا نایاب علامات تصور کی جاسکتی ہیں۔

موسمی نزلہ زکام

اس کی سب سے عام علامت چھینکیں اور جسمانی درد، ناک بہنا یا بند ہوجانا اور حلق کا سوجنا ہے۔ معمولی کھانسی کا تجربہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ کبھی کبھار تھکاوٹ کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

موسمی نزلہ زکام میں بخار یا سردرد کا سامنا نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ ہیضہ کا عارضہ لاحق نہیں ہوتا۔

فلو

فلو کی عام علامات میں بخار، تھکاوٹ، خشک کھانسی، جسم میں درد اور سردرد شامل ہیں۔

کئی بار مریضوں کو ناک بہنے یا بند ہونے یا حلق کی سوجن کا سامنا بھی ہوتا ہے جبکہ ہیضہ اکثر بچوں میں نظر آتا ہے۔

فلو میں چھینکوں کا سامنا نہیں ہوتا۔

فرق کیا ہے؟

کورونا وائرس

بخار : عام

تھکاوٹ : کبھی کبھار

کھانسی : عام (خشک کھانسی)

سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی : عام

چھینکیں : نہیں

جسمانی درد : کبھی کبھار

ناک بہنا یا بند ہونا : نہ ہونے کے برابر

گلے کی سوجن : کبھی کبھار

ہیضہ : نہ ہونے کے برابر

سردرد : کبھی کبھار

سانس لینے میں مشکل : کبھی کبھار

موسمی نزلہ زکام

بخار : نہ ہونے کے برابر

تھکاوٹ : کبھی کبھار

کھانسی : عام (معمولی حد تک)

سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی : کبھی کبھار

چھینکیں : عام

جسمانی درد : عام

ناک بہنا یا بند ہونا : عام

گلے کی سوجن : عام

ہیضہ : نہیں

سردرد : نہ ہونے کے برابر

سانس لینے میں مشکل : نہیں

فلو

بخار : عام

تھکاوٹ : عام

کھانسی : عام (خشک کھانسی)

سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی : کبھی کبھار

چھینکیں : نہیں

جسمانی درد : عام

ناک بہنا یا بند ہونا : کبھی کبھار

گلے کی سوجن : کبھی کبھار

ہیضہ : کبھی کبھار (بچوں میں)

سردرد : عام

سانس لینے میں مشکل : کبھی کبھار اور اگر ایسا ہو تو فلو کے آغاز میں ہی ہوتا ہے اور شدت بہت زیادہ ہوتی ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024