• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سشانت سنگھ کیس: منشیات سے متعلق تحقیقات میں ایک اور شخص گرفتار

شائع October 17, 2020
سشانت سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سشانت سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے منسلک بولی وڈ میں منشیات کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات میں بھارت کی انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گزشتہ چند ہفتوں میں متعدد افراد کو گرفتار اور ان سے تحقیقات کی تھیں۔

انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکر بورتی کو بھی منشیات خریدنے کا اعتراف کرنے پر گرفتار کیا تھا جو اب ضمانت پر رہا ہیں جبکہ ان کے بھائی شووک جیل میں۔

علاوہ ازیں این سی بی نے کشتیج روی پرساد کو بھی گرفتار کیا تھا جو ماضی ایک نامور پروڈکشن ہاؤس سے وابستہ ہیں۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق اب این سی بی نے منشیات کیس میں ایک اور شخص کو مبینہ طور پر بولی وڈ سیلیبریٹیز کو ممنوعہ مواد سپلائی کرنے والے جے مدھوک نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کرن جوہر نے پارٹی میں منشیات کے استعمال کے الزامات کو مسترد کردیا

رپورٹس کے مطابق وہ کشیتیج روی پرساد سے بھی رابطے میں تھے جنہیں این سی بی نے ماہ قبل گرفتار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جے مدھوک مبینہ طور پر منشیات خرید رہے تھے اور اب ایجنسی پتا لگائے گی کہ کہ وہ کن اداکاروں سے رابطے میں تھے اور کسے منشیات فراہم کی گئیں۔

خیال رہے کہ ستمبر میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے منسلک منشیات کیس میں دپیکا پڈوکون، ان منیجر کرشمہ پرساد، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ بھی این سی بی کے دفتر میں پیش ہوئی تھیں۔

![—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

این سی بی کی جانب سے کرن جوہر کی دھرما پرڈوکشن کے 2 ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

این سی بی نے ورسووا میں کشتیج روی پرساد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، رپورٹس کے مطابق ان کی رہائش گاہ سے چرس برآمد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کیس:دھرما پروڈکشنز کے 2 ملازمین سے پوچھ گچھ، کرن جوہر کو طلب کرنے کا امکان

اس کے ساتھ ہی این سی بی نے دھرما پرڈوکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوبھو چوپڑا سے بھی تفتیش کی تھی۔

کشتیج روی پرساد سے پوچھ گچھ کی گئی تھی اور انہوں نے منشیات کیس میں کئی بڑے ناموں کا انکشاف بھی کیا تھا۔

—فائل فوٹو: پنک ولا
—فائل فوٹو: پنک ولا

یہ بھی رپورٹ کیا گیا تھا کہ این سی بی کو لگتا ہے کہ کشتیج روی پرساد انہیں بڑے کارٹیل کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ بولی وڈ میں منشیات کا گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتیج روی پرساد اور انوبھو سے نہ صرف بولی وڈ میں منشیات کے گٹھ جوڑ بلکہ کرن جوہر کے گھر میں 2019 میں ہونے والی پارٹی کی ویڈیو سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

بعدازاں کرن جوہر کی جانب سے باضابطہ بیان جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جھوٹا قرار دے دیا تھا۔

—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

چندروز قبل بولی وڈ فلم سازوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات سے متعلق کیس میں ’بولی وڈ شخصیات کے میڈیا ٹرائلز’، ان کے نام لینے اور پورے ’بولی وڈ کو مجرم قرار دینے’ پر دہلی ہائی کورٹ میں 2 بھارتی نجی ٹی وی چینلز کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ بولی وڈ فلم نگری میں منشیات کے استعمال کا معاملہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سامنے آیا تھا جنہوں نے 14 جون کو خودکشی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024