• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

اٹلی نے پاکستانیوں کو کام کے لیے ویزا کا اجرا شروع کردیا

شائع October 16, 2020
پاکستانی مزدور اور کارکن اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں— فائل فوٹو:
پاکستانی مزدور اور کارکن اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں— فائل فوٹو:

اسلام آباد: اٹلی کی حکومت نے سال 21-2020 کے لیے "ڈیکریٹو فلوسی" نامی سالانہ ورک ویزا کے تحت پاکستانی شہریوں کے لیے موسمی اور غیر موسمی ورک ویزا دوبارہ کھول دیے ہیں۔

اطالوی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت کچھ غیر یورپی یونین کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو 30 ہزار سے زیادہ ورک ویزے جاری کیے جائیں گے، اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں منتقل کردہ تفصیلات کے مطابق زراعت، سیاحت، تعمیرات اور فریٹ فارورڈنگ سیکٹر کے پاکستانی مزدور اور کارکن اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وبا کے باعث پہلی بار دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا مالک بننے والا ملک

روم میں اپنے سفارتخانے کی مستقل کوششوں کے نتیجے میں 2 سال کے وقفے کے بعد پاکستان کو ویزا کے اس زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔

سفیر جوہر سلیم نے اس موقع پر کہا کہ بریگزٹ کے بعد اٹلی یورپی یونین میں پاکستانیوں کی سب سے زیادہ میزبانی کرتا ہے جنہوں نے 20-2019 میں ترسیلات زر کی مد میں 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی میں دو سال قبل اس سہولت کو واپس لینے کے بعد سے ہی اٹلی کی پاکستانی برادری موسمی کارکنوں کے ویزا کے اہل ممالک کی فہرست میں پاکستان کو دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے، سفیر جوہر سلیم نے مزید کہا کہ اطالوی منڈی میں پاکستانی کارکنوں کی مانگ خصوصاً زرعی شعبے میں مستقل بڑھ رہی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ موجودہ اسکیم کے تحت سیکڑوں پاکستانی کارکنان اٹلی میں فائدہ مند روزگار حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پاسپورٹ سے ’پیشے‘ کا خانہ ختم کردیا

اس سے قبل پاکستانی سفارت خانے نے اٹلی میں بغیر دستاویز کے آئے پاکستانیوں کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے جون 2020 میں اطالوی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اسکیم کا سہارا لیا تھا جس کے ذریعے قانونی حیثیت حاصل کرنے کے لیے ہزاروں غیر دستاویزی پاکستانی کارکنوں کو بھی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

اس اسکیم کے تحت 18ہزار سے زائد پاکستانیوں نے باقاعدگی کے لیے درخواست دی تھی، حالیہ دنوں میں تیز تر ہونے والی کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے باوجود پاکستانی سفارتخانے نے روم اور میلان دونوں میں اپنے قونصلر سیکشن کو مکمل طور پر فعال رکھا ہے تاکہ اٹلی می بڑھتے ہوئے ملازمت کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے مدد فراہم کی جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024