• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش؟

شائع October 16, 2020
دونوں کی جانب سے تاحال بیٹی کی پیدائش کی تصدیق نہیں کی گئی— فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی جانب سے تاحال بیٹی کی پیدائش کی تصدیق نہیں کی گئی— فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے دلکش اور معروف اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ ڈیزائنر صدف فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

دونوں کی جانب سے تاحال بیٹی کی پیدائش کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن ان کے مداحوں نے بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دی ہے۔

مزید پڑھیں: فواد خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

فواد خان کے مداحوں کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر فواد خان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ ایک ویڈیو کے ذریعے مختلف کمنٹس میں بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی گئی تھی لیکن اداکار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں اداکار عدنان صدیقی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فواد اور ان کی اہلیہ کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات اور فواد خان کے لیے فلم فیئر کا اعزاز

عدنان صدیقی نے لکھا کہ 'صدف اور فواد کو مبارکباد، دعا ہے کہ وہ آپ کی زندگی کو محبت سے بھر دے'۔

واضح رہے کہ فواد خان نے اپنی قریبی دوست صدف سے 2005 میں شادی کی تھی، ان کی اہلیہ فیشن ڈیزائنر ہیں۔

فواد خان کے بیٹے ایان کی پیدائش 2010 میں ہوئی تھی اور ان کی بیٹی ایلینا 2016 میں پیدا ہوئی تھی۔

اداکار طویل عرصے سے اسکرینز سے غائب ہیں جبکہ وہ کسی پروجیکٹ کا بھی حصہ نہیں بنے، انہوں نے فلم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ میں کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024