ایران میں کورونا سے ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ ریکارڈ ہلاکتیں
ایران میں رواں ہفتے تیسری مرتبہ ایک روز میں ریکارڈ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 279 متاثرین ہلاک ہوئے جبکہ 4 ہزار 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
سیماسادات لاری نے کہا کہ ملک میں کورونا سے اب تک 29 ہزار 300 ہلاکتیں ہوچکی ہے جبکہ 4 لاکھ 14 ہزار 800 متاثرین صحت یاب ہوئے۔