• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آب و ہوا میں تبدیلی سے ہر سال مزید موسمیاتی تباہی آئے گی، اقوام متحدہ

شائع October 14, 2020
پچھلے 50سالوں میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پانی کے 11ہزار سے زائد تباہ کن واقعات رونما ہوئے— فائل فوٹو: اے پی
پچھلے 50سالوں میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پانی کے 11ہزار سے زائد تباہ کن واقعات رونما ہوئے— فائل فوٹو: اے پی

جنیوا: گرمی کی لہروں، گلوبل وارمنگ، جنگل میں لگی آگ، طوفان، خشک سالی اور طوفان کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں اقوام متحدہ کے موسم کے حوالے سے قائم ادارے نے خبردار کیا ہے کہ جن لوگوں کو بین الاقوامی سطح پر انسانی مدد کی ضرورت ہے ان کی تعداد 2018 میں 10 کروڑ 80 لاکھ کے مقابلے میں 2030 تک 50 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈان اخبار میں خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق شراکت داروں کی مدد سے جاری کی گئی ایک نئی رپورٹ میں عالمی محکمہ موسمیات کی ایجنسی کا کہنا تھا کہ ہر سال موسم کی وجہ سے زیادہ آفات آرہی ہیں، اس میں کہا گیا کہ 11 ہزار سے زیادہ آفات موسم، آب و ہوا اور سونامی سے منسوب ہیں جو پچھلے 50 سالوں میں پانی سے متعلق ہیں جس کی وجہ سے 20 لاکھ اموات ہوئیں اور اس کے نتیجے میں 36 کھرب ڈالر کے معاشی اخراجات ہوئے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا حیاتیاتی تنوع کو بچانے کیلئے اقدامات کی حمایت کا عزم

اس عرصے کے دوران ہونے والی ایک حوصلہ افزا پیش رفت کے دوران ہر موسمی تباہی سے اوسطاً سالانہ ہونے والی اموات میں ایک تہائی کی واقع ہوئی ہے حالانکہ اس طرح کے واقعات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی اسٹیٹ آف کلائیمٹ سروسز 2020 کی رپورٹ 16 بین الاقوامی ایجنسیز اور مالیاتی اداروں نے مرتب کی تھی اور اس رپورٹ میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقم اس تباہی کے حوالے سے خبردار کرنے والے نظام کے لیے استعمال کریں تاکہ ملکوں کی ان قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت اور ردعمل کو بہتر بنایا جا سکے۔

عالمی سطح پر موسم کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل پیٹیری طلالس نے کہا کہ گوکہ کووڈ۔19 نے بین الاقوامی سطح پر صحت اور معیشت کا بڑا بحران پیدا کیا ہے جس سے نکلنے میں سالوں لگیں گے لیکن یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ موسمیاتی تبدیلی انسانی زندگیوں، ماحولیاتی نظاموں، معیشتوں اور معاشروں کے لیے جاری و ساری خطرے کا باعث بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 15 نیشنل پارکس کے منصوبوں کا اجرا: موسمیاتی تبدیلی ملک کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 وبائی امراض سے بحالی انسانیت کی آب و ہوا میں تبدیلی کی روشنی میں لچکدار اور موافقت کی طرف ایک زیادہ پائیدار راستے پر آگے بڑھنے کا موقع ہے۔

طلالس نے ایک نیوز کانفرنس میں چین کے سی سی ٹی وی نیٹ ورک کے سوال کے جواب میں گزشتہ ماہ چینی صدر شی جنپنگ کی جانب سے کیے گئے بڑے اعلان کو بھی سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک 2060 تک کاربن سے پاک ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، طلالس نے چین میں شمسی اور ہوا جیسے قابل تجدید توانائی پروگراموں میں ہونے والی سرمایہ کاری کو نوٹ کیا جہاں دنیا بھر میں ایک چوتھائی کاربن کا اخراج بڑے پیمانے پر کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی وجہ سے ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024