• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

میرے لیے کورونا کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا، علیزے گبول

شائع October 14, 2020
چند روز قبل ماڈل علیزے گبول نے  وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی— فوٹو: انسٹاگرام
چند روز قبل ماڈل علیزے گبول نے وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان میں گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کے کیسز میں کچھ اضافہ دیکھے جانے کے بعد چند روز قبل ماڈل علیزے گبول نے بھی وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں ماڈل علیزے گبول نے اپنے فالوورز کو وائرس کا شکار ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔

مزید پڑھیں: ماڈل علیزے گبول بھی کورونا وائرس کا شکار

علیزے گبول نے بتایا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

حال ہی میں علیزے گبول نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گُزر گئے اور میرے لیے یہ تجربہ خوش گوار نہیں رہا لیکن الحمد للہ مداحوں کی دُعاؤں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ ان کے علاوہ پاکستان کے مختلف اداکار و گلوکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 2 اداکار اس کے باعث انتقال بھی کرچکے ہیں۔

29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی اور 21 مئی کو کورونا کے باعث سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میں اور میرے اہل خانہ بھی کورونا سے متاثر ہوئے، شہزاد رائے

علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی, واسع چوہدری اور نوید رضا ھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

جولائی میں گلوکار، موسیقار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی کورونا کی وبا سے متاثر ہوئے۔

پاکستان میں فروری کے اختتام سے اب تک3 لاکھ 20 ہزار130 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، جس میں سے 13 اکتوبر کی رات تک 3 لاکھ 4 ہزار 609 افراد صحت یاب ہوچکے جبکہ 6ہزار 594 انتقال کرچکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024