• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 130، مزید 13 اموات

شائع October 13, 2020 اپ ڈیٹ October 14, 2020
سندھ میں سب سے زیادہ 222 نئے کیسز سامنے آئے—فائل/فوٹو:اے ایف پی
سندھ میں سب سے زیادہ 222 نئے کیسز سامنے آئے—فائل/فوٹو:اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جاچکا ہے اور حکام کی جانب سے شہریوں پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ چند روز میں کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ملک میں مجموعی طور پر اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 130 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 3 لاکھ 4 ہزار 609 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 594 انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں آج 13 اکتوبر کو مزید 410 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 13 مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ 424 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 867 ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سے اب تک وبا کی صورتحال میں خاصی بہتری آچکی ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وبا: ملک میں 644 نئے کیسز اور 11 اموات کا اضافہ، مزید 727 مریض صحتیاب

اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ کے دوران یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد تک جاپہنچی تھیں۔

بعد ازاں جولائی میں حالات بہتری کی جانب گامزن نظر آئے اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست میں مزید بہتری آئی۔

گزشتہ ماہ کورونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے زائد عرصے تک بند رہنے والے تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے اواخر سے کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آج 13 اکتوبر کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح کی ہے۔

سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار 448 ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران 222 نئے کیسز سامنے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے14 لاکھ 91 ہزار 784 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اب تک کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 756 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید 282 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ان کی کُل تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 474 ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 متاثرین انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 2 ہزار 562 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے بھر میں اس وقت کورونا کے 4 ہزار 720 مریض زیر علاج ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں چند روز سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 128 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 892 ہوچکی ہے۔

صوبے میں مزید 6 متاثرین جان کی بازی ہار گئے اور اموات کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 2 ہزار 264 ہوگئی۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 97 کیسز سامنے آئے اور مجموعی تعداد 17 ہزار 428 ہوچکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے اب تک کورونا سے اموات کی تعداد کی تعداد 189 تک پہنچ گئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان دیگر صوبوں کے مقابلے میں کورونا سے کم متاثر ہوا ہے اور مزید 18 کیسز اور ایک شہری کے انتقال کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 955 تک پہنچ گئی۔

کورونا سے مزید ایک ہلاکت کے بعد یہاں ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر وبا سے پاکستان کا سب سے کم متاثر ہونے والا خطہ ہے جہاں مزید 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 131 ہوچکی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 60 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کے پی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے کووڈ-19 میں کورونا کیسز کی تعداد 38 ہزار 427 ہوچکی ہے۔

صوبےمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 264 ہوگئی ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں روز بروز صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 424 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صحت یاب مریضوں کی مجموعی 3 لاکھ 4 ہزار 606 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 320130

اموات: 6594

صحت یاب:304609

فعال کیسز: 8867

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 756 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 892 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 38 ہزار 427 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 525 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 428، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 131 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2556

پنجاب: 2264

خیبرپختونخوا: 1264

بلوچستان: 146

اسلام آباد: 189

گلگت بلتستان: 91

آزاد کشمیر: 78

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024