• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گوگل نے انوشکا شرما کو افغان کرکٹر کی بیوی بنادیا

شائع October 12, 2020
افغان کرکٹر یا انوشکا شرما نے غلطی پر کوئی رد عمل نہیں دیا—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
افغان کرکٹر یا انوشکا شرما نے غلطی پر کوئی رد عمل نہیں دیا—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

دنیا کی سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے معروف بولی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو افغان کرکٹر راشد خان کی بیوی بنادیا۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق گوگل کے الگورتھم میں غلطی کی وجہ سے 10 اکتوبر 2020 کے بعد گوگل نے بھارتی اداکارہ کو افغان کرکٹر راشد خان کی بیوی بنا کر پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق جیسے ہی کوئی شخص گوگل پر ’راشد خان کی اہلیہ‘ سرچ کرتا ہے تو گوگل اس کے سامنے انوشکا شرما کو افغان کرکٹر کی بیوی بناکر اس کا تعارف پیش کرتا ہے۔

اسی حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بظاہر گوگل کے الگورتھم میں غلطی کی وجہ سے ہی انوشکا شرما کو انٹرنیٹ پر افغان کرکٹر کی بیوی بناکر پیش کیا جا رہا ہے۔

عام افراد کی جانب سے 10 اکتوبر سے لے کر 12 اکتوبر تک گوگل پر افغان کرکٹر ’راشد خان کی اہلیہ‘ کا جملہ لکھ کر جیسے ہی سرچ شروع کی گئی تو گوگل نے 3 سیکنڈز سے بھی کم دورانیے میں انوشکا شرما کو افغان کرکٹر کی بیوی بناکر پیش کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بعد ازاں گوگل نے اسی سرچ پر انوشکا شرما کو بیوی بنا کر پیش کیے جانے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کے لنکس بھی اوپر دینا شروع کیے۔

مذکورہ غلطی پر فوری طور پر نہ تو گوگل نے کوئی ردعمل دیا ہے اور نہ ہی انوشکا شرما یا ان کے شوہر نے اتنی بڑی غلطی پر اعتراض کرکے کوئی بات کہی ہے۔

تاحال افغان کرکٹر راشد خان نے بھی اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممکن ہےکہ مذکورہ غلطی اس وجہ سے ہو رہی ہو کہ ماضی میں راشد خان متعدد انٹرویوز میں انوشکا شرما کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے چکے ہیں۔

راشد خان کے ماضی میں دیے گئے انٹرویوز میں انوشکا شرما کی تعریفوں کی وجہ سے ہی گوگل کے الگورتھم نے ممکنہ طور پر بھارتی اداکارہ کو افغان کرکٹر کی اہلیہ سمجھ لیا۔

گوگل کی جانب سے کی گئی غلطی میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انوشکا شرما اور راشد خان نے 11 دسمبر 2017 کو شادی کی، حالانکہ افغان کرکٹر ابھی تک کنوارے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے 29 دسمبر2017 کو ویرات کوہلی سے شادی کی تھی اور حال ہی میں جوڑے نے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024