• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

نوکیا کے 2 نئے 4 جی فیچر فونز متعارف

شائع October 11, 2020
نوکیا 225 فورجی — فوٹو بشکریہ نوکیا
نوکیا 225 فورجی — فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے اپنے 2 نئے فیچر فونز چین میں متعارف کرادیئے ہیں جن میں 4 جی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

نوکیا 215 فور جی اور 225 فور جی وی او ایل ٹی ای اور ایچ ڈی کالز سپورٹ بھی موجود ہے۔

دونوں فونز پولی کاربونیٹ سے تیار کیے گئے ہیں اور کافی حد تک ملتے جلتے ڈیزائن کے ہیں، تاہم 225 فورجی فیچرز اور ڈیزائن کے لحاظ سے کچھ بہتر ہے۔

دونوں فونز میں ایف ایم ریڈیو، ایل ای ڈی فلیش لائٹس اور اسٹوریج میں اضافے کے لیے مائیکرو ایس ڈی سلاٹس دی گئی ہیں۔

نوکیا 225 فورجی میں بیک پر وی جی اے کیمرا دیا گیا ہے جو 215 فورجی میں موجود نہیں۔

کمپنی کے مطابق نوکیا 225 فورجی میں بیٹری لائف بڑھانے والے چپ سیٹ کو دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ دونوں میں زیادہ مہنگا ہے۔

نوکیا 215 فورجی بلیک اور گرین رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 289 چینی یوآن (7 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

نوکیا 215 فور جی — فوٹو بشکریہ نوکیا
نوکیا 215 فور جی — فوٹو بشکریہ نوکیا

یہ فون 14 اکتوبر سے چین میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس کے مقابلے میں نوکیا 225 فورجی کی قیمت 349 یوآن (8 ہزار 5 سو روپے سے زائد) ہوگی اور یہ 17 اکتوبر سے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024